تازہ ترین

منگل، 27 اکتوبر، 2020

جونپور :ٹرک کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق

 جونپور ۔(یو این اے نیوز 27 اکتوبر 2020)اتوار کی صبح مارکیٹ میں سبزی منڈی کے قریب موٹرسائیکل سوار خاتون ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔



 امریتا (50) بیوی لال چند پال ساکن  موہن گنج (بیلوا) کوتوالی مڑیاہوں اپنے بیٹے اوم پرکاش کے ساتھ بائیک  سے مائیکہ  سیواپور  (سون ہر) نئی بازار تھانہ بھدوہی سے گھر جارہی تھی۔  سبزی منڈی کے قریب اسی سمت سے آرہے ڈمپر کی زد میں آجانے سے  خاتون کی مو قع ہی پر موت واقع ہوگئی


 حادثے میں اوم پرکاش بال بال بچ گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ کر قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad