تازہ ترین

پیر، 19 اکتوبر، 2020

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کو خود کفیل کرنے کے لئے زرعی اصلاحات قانون نافذ کیا

دیوبند ۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 19اکتوبر 2020)بی جے پی کے خود کفیل پروگرام کے تحت دیوبند تحصیل کے شملانہ،رسول پور اور مرگ پور گاؤں میں منعقدہ چوپال پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کسان مورچہ کے علاقائی سکیٹری ٹھاکر انیل سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کو خود کفیل کرنے کے لئے زرعی اصلاحات قانون نافذ کیا ہے 



اس قانون سے کاشت کار اپنی فصلوں کی قیمت خود طے کر ملک میں کہیں بھی اپنی پیدا وار فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کسانوں کو ورغلہ کر اپنا سیاسی مفاد پورا کرنے کی ناکام کوششوں میں لگی ہوئی ہیں،


لیکن اب کسان کسی کے بہکاوے میں آنے والا نہیں ہے۔ اس دوران دیپک چودھری،جے پال،منوج،روندر،انکت،یوگیندر،گورو،پشپیندر اور سوراج سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad