تازہ ترین

پیر، 19 اکتوبر، 2020

اسٹیٹ ہائیوے پر ہوئے حادثہ میں پشودھن پرسار افسر سمیت کار ڈرائیور زخمی

دیوبند ۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 19اکتوبر 2020)اسٹیٹ ہائیوے ر دو کاروں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں پشودھن پرسار افسر سمیت دوسری کار میں سوار ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گئے،زخمیوں کو سی ایچ سی سے ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق رامپور منہاران کے بھانکلہ گاؤں کے رہنے والے منوج کمار پشوپالن محکمہ میں پشودھن پرسار افسر کے عہدہ پر تعینات ہیں،شام کے وقت وہ اپنی بریزا کار سے دیوبند آ رہے تھے،



جب کار سہارنپور مظفر نگر اسٹیٹ ہائیوے پر واقعہ سائیں دھام مندر کے نزدیک پہنچی تو اسی دوران سامنے سے آ رہی کار سے انکی کار کی ٹکر ہو گئی،ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں کاروں کے سامنے والے حصہ پوری طرح تہس نہس ہو گئے،حادثہ میں منوج کے علاوہ دوسری کار میں سوار سرساوہ کا

 رہنے والا ندیم شدید طور پر زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ابتدائی طبی علاج کے بعد زخمیوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔کوتوالی انچارج اشوک کمار سولنکی نے بتایا کہ ایک کار غلط سمت میں چل رہی تھی جسکے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے دونوں کاروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad