تازہ ترین

منگل، 20 اکتوبر، 2020

نیٹ امتحانات کے رزلٹ میں بڑی خامی کا خلاصہ ۔ٹاپر کو ہی بتا دیا فیل ۔

ایس ٹی کیٹگری کے ٹاپر کو بتادیا فیل 

 نئی دہلی ۔(یو این اے نیوز 2020) نیٹ 2020 کے امتحان کے رزلٹ میں بڑی خامی کا خلاصہ ہوا ہے ،ایس ٹی کیٹگری کے ٹاپر مڈل راوت کو نیٹ(NEET2020) کورزلٹ میں فیل بتادیا گیا۔اس  کے بعد جواب کی اور ریکارڈ ریسپوسبل شیٹ چیک ہوئی تو مڈل نہ صرف کامیاب ہوئے بالکہ وہ ایس ٹی کیٹگری کے ٹاپر نکلے ۔



 اس کے بعد، نیٹ رزلٹ کو لیکر کئی سوال کھڑے ہورہے ہیں. 16 اکتوبر کو، ملک بھر میں نیٹ 2020  امتحانات کے رزلٹ سامنے آئے تھے۔ جس میں کامیاب ہونے والے مختلف بچوں نے اپنی کامیابی کی کہانی سنائی. اس رزلٹ میں ایک بڑی خامی سامنے آئی  ہے. در حقیقت قومی ٹیسٹنگ ایجنسی کی فہرست میں مڈل کو فیل بتایا گیا تھا، جبکہ وہ ایس ٹی کیٹگری  میں آل انڈیا ٹاپر تھے  مڈل کو  650 پوائنٹس ملے  ۔نیٹ کے رزلٹ میں مڈل راوت کو 329 پوائنٹس ملے ، لیکن جیسے ہی قومی ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی طرف سے  ریکارڈز رسپوسیبل شیٹ جاری  ہوئی تو  پتہ چلا  کہ مڈل کو  650 پوائنٹس ملے ہیں ، اس حساب سے وہ  ایس ٹی کیٹگری  میں آل انڈیا ٹاپر ہیں۔


 اپنا نتیجہ  دیکھنے کے بعد، مڈل  بہت پریشان ہوگئے تھے کہ انہیں اتنا کم نمبر کیسے مل سکتے ہیں ، یہاں تک کہ مڈل نے  کھانا بھی  نہیں کھایا. اب اس خلاصہ کے بعد، نیٹ رزلٹ   میں آئی انتی بڑی خامی کو لیکر کئی سوال کھڑے ہورہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad