تازہ ترین

جمعرات، 22 اکتوبر، 2020

قاضی مسجد منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد

دیوبند ۔دانیال خان(یو این اے نیوز 22اکتوبر 2020)قاضی مسجد منتظمہ کمیٹی کی ایک میٹنگ بعد نماز عشاء آستانہ قاسمی میں دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم وسرپرست کمیٹی مولانا محمد سفیان قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کا آغاز زید اطہر کی تلاوت کلام پاک اور فیض اکمل کی نعت پاک سے ہوا،میٹنگ میں نظامت کے فرائض قاری محمد وامق نے انجام دئے۔



 منتظمہ کمیٹی کی میٹنگ میں مسجد کی آمدنی بڑھانے کے لئے ایک چندہ پیٹی رکھنے اور مسجد کی دکانوں کے کرایہ میں اضافہ کئے جانے سے متعلق رائے مشورہ کیا گیا۔میٹنگ میں تمام ممبران نے اتفاق رائے سے مسجد کی خالی پڑی دکان کو کرایہ پر دینے کا فیصلہ لیا ساتھ ہی مسجد کے امام ومؤ ذن اور خادم کو باقاعدہ تنخواہ دیے جانے سمیت مسجد کی توسیع کے متعلق بھی گفت و شنید کی گئی


۔میٹنگ میں متولی مسجددلشاد قاسمی انجم صدیقی،سعود انور،راحت خلیل،انصار مسعودی،ہلال عثمانی،ماسٹر حافظ نجم صدیقی،مولوی صدرالزماں،حارث سید،مولوی عثمان غنی، مولوی قدرالزماں قاسمی،قاری محمد شارق اورمحمد جلیس بطور خاص موجود تھے

اخیر میں مولانا محمدسفیان قاسمی کی دعا پر میٹنگ اختتام پزیر ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad