تازہ ترین

جمعرات، 22 اکتوبر، 2020

زرعی قوانین کے خلاف 26اکتوبر کو ایس ڈی پی آئی دہلی میں کسان کانفرنس کا انعقاد کرے گی

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنر ل سکریٹری عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ گزشتہ 15اکتوبر کو پارٹی کی قومی ورکنگ کمیٹی نے آن لائن اجلاس کیا۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اجلاس کی صدارت کی۔



 اس اجلاس میں دو اہم ایجنڈے'زرعی قوانین 2020اور پارٹی کی مرکزی قیادت کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی بی جے پی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کو غیر جمہوری انداز میں منظور کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اجلاس میں کہا گیا کہ کارپوریٹ سیکٹرز اور امیر جاگیرداروں کے فائدے کیلئے کسانوں کے فلاح و بہبود کی قربانی دی گئی ہے۔


 ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ملک بھر میں جاری 'جاگو کسان 'مہم کسانوں اور عوام میں بیداری پیدا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ مہم کے ایک حصے کے طور پر 'کسان پرتھی نیتھی سماگم 'کے عنوان سے 26اکتوبر 2020کو دہلی میں ایک کسان کا نفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس میں ملک کے مختلف حصوں سے کسان نمائندے شرکت کریں گے اور زرعی قوانین 2020کی مخالفت کریں گے۔ 


چونکہ پارٹی کو پورے ملک سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ پارٹی کو وسیع علاقوں تک توسیع اور منظم کرنے کی ضرروت ہے۔ پارٹی کی مرکزی سطح پر مزید افرادی قوت اور قیادت کی ضرورت ہے۔ لہذا، الیاس محمد تمبے کو پارٹی کے کرناٹک ریاستی صدر سے فارغ کرکے انہیں قومی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے مرکزی قیادت میں شامل کیا جائے گا۔ اسی طرح ریاض فرنگی پیٹ (کرناٹک) اور محمد فاروق (تمل ناڈو) کو قومی ورکنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایس ڈی پی آئی قومی صدور دہلان باقوی، پروفیسر نازنین بیگم، قومی جنرل سکریٹریان عبدالمجید، محمد شفیع، قومی سکریٹریان سیتارام کوہیوال، الفانسو فرانکو، یاسمین فاروقی اور ڈاکٹر محبوب شریف عواد اور دیگر نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad