تازہ ترین

جمعرات، 15 اکتوبر، 2020

ریاض میں گلوبل جھارکھنڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ

        ریاض سعودی عرب میں گلوبل جھارکھنڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ ڈاکٹر تنویر عالم کے دولت کدہ میں منعقد ہوئی جس میں ہندوستانی سفارت خانہ ریاض کے پولیٹیکل سیکریٹری محمد علی جوہر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔


   

 میٹنگ کا باضابطہ آغاز منصور قاسمی نے تلاوت کلام پاک سے کرنے کے بعد افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا:اخلاص نیت، باہمی اتحاد اورجذبہء احترام سے ہی کوئی کمیٹی اور ادارہ بحسن و خوبی چل سکتا ہے، ہر انسان کے اندر الگ الگ صلاحیتیں ہوتی ہیں جن سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔ ہندوستان ٹائمز کی سابق اوررعرب نیوز کی موجودہ کالم نگار شاہ زین ارم نے گلوبل جھاکھنڈ ویلفئیرایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا:ہم نے دیکھا کہ صوبہء جھارکھنڈ کی کوئی کمیٹی کوئی فاؤنڈیشن ریاض میں نہیں ہے 


جہاں مقیمین  کے مسائل پر گفتگو کی جاتی ہو،ان کے مسائل کے حل کے لئے ایمبیسی سے رابطہ کیا جاتا ہویااپنے صوبے کے حوالے سے فکر مند ی کا اظہار کیا جاتاہو اور معذور و مجبور کی مدد کی جاتی ہو اسی لئے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ڈاکٹر تنویر عالم نے کہا:ہم نے نیک ارادے سے اس ویلفئیرایسوسی ایشن کو چلانے کا عہد کیا ہے، مجھے امید ہے کہ دامے درمے قدمے سخنے آپ سب ہماری مدد کریں گے، انہوں نے حاضرین کا شکریہ بھی اداکیا۔سفارت خانہ ہند ریاض سے تشریف لائے مہمان خصوصی محمد علی جوہر نے کہا:جھارکھنڈ ایک پسماندہ صوبہ کہا جاتا ہے جبکہ معدنیات سے مالا مال ہے مگر غیر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم رجسٹرڈ افراد کی تعداد ۰۰۰۳۱ ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد کا نام تک اندراج نہیں ہے جو قابل فکر اور تشویس ناک بات ہے،کوووڈ۹۱ میں جھارکھنڈ کے ۴۱ لوگوں کی موتیں ہوئیں ہیں، انہوں نے جھارکھنڈ میں تعلیمی بیداری پر بھی زور دیا۔

     

دیگرخطاب کرنے والوں میں سید عبدالودود، عتیق عالم، مختار انصاری، شاہد خان رضی احمد اور جاوید احمد کے نام نمایاں ہیں،۔ شرکاء میں صحافی عبدالباسط، عبدالنعیم قیوم،  فیروز احمد، جمیل احمد، غضنفر علی، ڈاکٹر دلشاد، ظہیر احمد بیگ کے علاوہ معززین کی ایک بڑی تعدادموجو دتھی  واضح رہے کہ گلوبل جھارکھنڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے روح واں ڈاکٹر تنویر عالم اور شاہ زین ارم ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad