تازہ ترین

پیر، 19 اکتوبر، 2020

بی جے پی حکومت میں بے قابو جرم کے خلاف سپا نے میمورنڈم پیش کیا اتر پر دیش میں جرائم کا پیرا گراف بڑھ رہا ہے،حکومت تماشہ بین بنی ہوئی ہے:آلوک کمار شاکیہ

مین پوری: -(حافظ محمد ذاکر)  سماج وادی پارٹی کے  قومی صدر اکھلیش یادوکی ہدایت پر آج ضلع مین پوری کی ٹیم نے  ریاست کے گور نر کے نام ایک محضر نامہایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا گیا،جس میں کہا گیا کہ ریاست میں روز بروز لوٹ،قتل  غارت گری اپنے عروج پر ہے،نظم نسق مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے



،جنسی زیادتی کی  دل دہلا ندینے والی وارداتیں روز ہو رہی ہیں،اتر پردیش میں بی جے پی حکومت نظام بالکل درہم نر ہم ہو چکا ہے،جرائم  پیشاور لوگ بے لگام ہو چکے ہیں،چاروں طرف خوف کا سماں ہے،مجرموں کو حکومت کے ہی لوگ پناہ دے رہے ہیں،ریاست کی عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے،اس بی جے پی حکومت میں سب سے زیادہ خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں


،پورے ملک سے موازنہ کیا جائے تو اتر پردیش  جرائم کے معاملہ میں سر فہرست ہے،دن کے اجالے میں بے خوف ہو کر مجرمانہ حر کتیں ہو رہی ہیں،لوگوں کو سر راہ گولی مار کر قتل کیا جارہا ہے،بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد ان کا بے رحمی سے قتل سے سبھی سماج خوف میں مبتلا ہے،ان حالات کو دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے غور فکر کیا جائے،سبھی کو قانون کے تحت مکمل تحفط کا نظم کیا جائے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad