تازہ ترین

پیر، 19 اکتوبر، 2020

اتر پردیش سکھ فورم تنظیم کے کارنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو پتلہ نذر آتش کیا

دیوبند19/ اکتوبر(دانیال خان)بنگال میں سکھ سکیورٹی اہلکار کی پگڑی کی توہین کرنے والے پولیس اہلکاروں پر بنگال حکومت کے ذریعہ کوئی کارروائی نہ کئے جانے سے ناراض اتر پردیش سکھ فورم تنظیم کے کارنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو پتلہ نذر آتش کیا۔



شہر کے ریلوے روڑ پر سکھ فورم کارکنان نے بنگال حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کا پتلہ نذر آتش کیا اس دوران فورم کے سہارنپور کمشنری انچارج سردار بلدیپ سنگھ نے کہا کہ بنگال میں جنگل راج قائم ہے،بے قصور سکھ سکیورٹی گارڈ کی پگڑی کی توہین کر اس کو جیل میں ڈال دینا اس کا ثبوت ہے۔احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں میں سمرن جیت،منیش،سنی،امن دیپ،راجپال نارنگ،جسونت سنگھ،سکھدیو،راجدیو،ہر وندر اور سردار دل باغ سنگھ وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad