تازہ ترین

منگل، 17 نومبر، 2020

فائونڈیشن کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی کروں گا کوشش:انورامرتسری

 نوجوان عالم دین مولانا انورامرتسری ،قاسمی ،ندوی مدر ٹیریسا فائونڈیشن کے امرتسر سے ضلع چیئرمین منتخب



جالندھر،آزاد ،(یو این اے نیوز 17 نومبر 2020)آج مدر ٹیریسا فائونڈیشن کے  قومی صدر عزت  مآب جناب ڈاکٹر ناصر خان و جناب ارشد صاحب    کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے و سماجی ،سیاسی میدان میں سرگرمی کے ساتھ کام کرنے و پترکاروں کو ان کا بنتا واجبی حق دلوانے کے لئے سنگھرش کرنے والے مولانا انور امرتسری،قاسمی، ندوی کو  مدر ٹیریسا فائونڈیشن کی جانب سے ضلع امرتسر سے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔


اس موقع پر   ضلع امرتسر سے مدر  ٹیریسا فاؤنڈیشن  کے  نو منتخب چیئرمین مولانا انور امرتسری نے پریس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب ڈاکٹر ناصر خان و جناب ارشد صاحب    کی جانب سے     مدر ٹیریسا فائونڈیشن میں ہمیں جو ذمے داری سونپی گئی ہے،میں اسے بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔میں فائونڈیشن کے کاموں کو جنتا کے سامنے رکھ کر اس کی توسیع کے لئے کوشش کرتا رہوں گا۔


اس میں کوئی شک نہیں کہ  مدر ٹیریسا فائونڈیشن نے ہمیشہ مرکز و راجیہ کے مفاد میں مختلف مدعوں کو وقت ۔وقت پر ہمیشہ اٹھایا ہے، اور انسانی حقوق و ضرورت مند لوگوں کے لئے زمینی سطح پر کام کیا ہے، یہ میرے لئے بہت ہی فخر کی بات ہے کہ  مدر ٹیریسا فائونڈیشن نے ہمیں اس سماجی کا م کو مکمل کرنے کے لئے ایک اعلی ذمہ داری دی ہے۔


واضح رہے کہ مولانا انور امرتسری جہاں بھارت کے مشہور اخبار پنجاب کیسری گروپ میں بطور سب ایڈیٹر کام کررہے ہیں ،وہیں وہ عالمی شہرت یافتہ تنظیم ' نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل' میں ریاست پنجاب کے صدر اور جرنلسٹ کونسل آف انڈیا کے جالندھر سے 'ریجنل کو-آرڈی نیٹر' ساتھ ہی  تتھیہ ویلفیئر فائونڈیشن  میں پنجاب نائب صدر و ادارہ احترام انسانیت کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔


وہیں وہ ایک کالم نگار ہونے کے حیثیت سے وہ ہندو پاک کے رسائل ،میگزین اور نیوز کی دنیا میں چھائے رہتے ہیں ،ساتھ ہی وہ دور درشن جالندھر کے ٹی وی پروگرامز اور آل انڈیا ریڈیو کے متعدد ٹاکس میں حصہ لیتے رہتے ہیں ۔


انکا سب سے بڑا کارنامہ ان کی خود کی تصنیف (بھارت۔پاک کے پرسدھ صوفی سنت ) نامی کتاب ہے ،جو پنجابی زبان میں بیحد مقبول ہے،جس میں ہند و پاک کے ان تما م صوفیا واولیاء کرام کا ذکر موجود ہے جنہوں نے روحانی تعلیم کے ساتھ ساتھ بغیر کسی تفریق مذہب وملت تمام انسانوں کو ایک رب کی عبادت و اس کی بندگی کی تعلیم دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad