تازہ ترین

منگل، 17 نومبر، 2020

قومی یکجہتی شیراز ہند جونپور کی پہچان ہے ، اگر کسی مسلمان بھائی کا پسینہ بہےگا تو وہاں وجئے سنگھ باغی کا خون بہے گا!

تاریخی قومی یکجہتی جلسہ اختتام پذیر

جون پور،رپورٹ اجود قاسمی ۔(یو این اے نیوز 17!نومبر2020)ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ماہ ربیع الاوّل میں شہر کے مختلف حصوں میں نعت خوانی،قومی یکجہتی جلسہ،تقریر و دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا تھا۔



رواں برس کووڈ19 کی وجہ سے سبھی بڑے پروگرام منسوخ کر دیئے گئے تھے حکومت و انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شہر میں چند پروگرام کئے گئے۔


اسی ضمن میں رحمانیہ سیرت کمیٹی کی جانب سے منعقد کیا جانے والا تاریخی قومی یکجہتی جلسہ کووڈ19 کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے محلہ ڈھڑیانہ ٹولہ میں منعقد کیا گیا جسمیں سبھی مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔


جلسے کو خطاب کرتے ہوئے درگا پوجا مہا سمیتی کے صدر وجئے سنگھ باغی نے کا کہا کہ قومی یکجہتی شیراز ہند جونپور کی پہچان ہے اس کو ہمارے بزرگوں نے قائم کیا ہے  اگر کسی مسلمان بھائی کا پسینہ بہےگا تو وہاں وجئے سنگھ باغی کا خون بہے گا اور اس وراثت کو ملکر قائم رکھنا ہے۔


اس کے علاوہ ساجد علیم،عظمت علی،لال محمد رائینی،مہدی رضا،موتی لال یادو وغیرہ نے خطاب کیا۔جلسے کا آغاز تلاوتِ قرآن سے حافظ ریحان نے کیا نعت رسول عظیم جونپوری نے پیش کیا۔


جلسہ کی صدارت دانش اقبال صدیقی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض کو مظہر آصف نے انجام دیا۔


اس موقع پر ارشاد منصوری،سلیم اللہ خاں،محمد عمران،فیروز احمد پپو،شاہد قمر،محمد طالب،کمال الدین وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad