تازہ ترین

منگل، 17 نومبر، 2020

راشٹریہ علماء کونسل کی کوشش سے گلناز کے اہل خانہ کو انصاف ملنے کی امید: طلحہ رشادی

 ایس پی نے تھانہ انچارج کو برخاست کیا، ایک مجرم کو کیا گرفتار، اسپیشل ٹیم بناکر مجرمین کی چھان بین جاری 

پٹنہ / ویشالی 17/ نومبر  ویشالی کے رسول پور حبیب گاؤں میں گلناز نام کی مسلم لڑکی کے ساتھ تین غیر مسلم شر پسندوں نے چھیڑخانی کی جس کی مخالفت کرنے پر ان ظالموں نے گلناز کے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے بری طرح جلادیا تھا، گلناز ہسپتال پہنچی؛ لیکن اپنی زندگی کی جنگ ہارگئی، گلناز کی ماں اور اس کی بہن نے پٹنہ کی سڑکوں پر گلناز کی لاش کورکھ کر سرکار سے انصاف کی فریاد کی؛



 لیکن کہیں سے انصاف کی کوئی آواز سنائی نہیں دی؛ جب دو روز قبل راشٹریہ علماء کونسل تک گلناز پر ہوئے ظلم و ستم کی خبر پہنچی تو علماء کوکونسل کے ذمہ داران فوراً حرکت میں آگئے، پارٹی کے صدر مولانا عامر رشادی کے حکم پر پارٹی کے کارکنان نے فوراً رسول پور حبیب گلناز کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے صورت حال کی جانکاری لی، پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ طلحہ رشادی نے گلناز کی بہن سے فون پر بات کی اور ان کے اہل خانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی، طلحہ رشادی نے ویشالی کے ایس پی سے رابطہ کرکے مجرمین کے خلاف فوری ایکشن لینے کو کہا؛


 چنانچہ شام تک ایس پی نے مجرمین کو پکڑنے کے لیے ہائی کورٹ سے اجازت بھی لے لی، گلناز کے حلقے میں واقع تھانہ کے داروغہ کو برخاست کردیا اور ایک اسپیشل ٹیم بناکر مجرمین کی چھان بین شروع کردی نیز گلناز کے اہل خانہ کو سیکورٹی بھی فراہم کردی گئی، آج صبح مولانا آفتاب اظہر صدیقی صوبائی انچارج راشٹریہ علماء کونسل نے ویشالی کے ایس پی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ آج صبح ایک مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بقیہ دو مجرموں کو بھی جلد دبوچا جائے گا، ایس پی نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم گلناز کو نہیں بچا سکے؛


 لیکن اس کے مجرموں کو ہم ضرور سزا دلوائیں گے۔ راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائی صدر محمد فردوس احمد پرنس نے کہا کہ نتیش سرکار شاید ابھی تک کرسی ملنے کی خوشی میں جشن منارہی ہے اور بہار میں اتنے سنگین معاملے پر خاموش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں آکر الیکشن لڑنے والے حبیب ملت اور نقیب ملت کے نام نہاد القاب والے آج خاموش کیوں ہیں؟ کیا انہیں ویشالی میں ہوئے ظلم کے خلاف بولنے پر کسی خاص پارٹی نے روک رکھا ہے؟


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad