تازہ ترین

منگل، 17 نومبر، 2020

سڑک کے کنارے کھڑی کار میں بائک ٹکرانے سے دو نوجوان زخمی

دیوبند:دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 17 نومبر 2020)دیوبند کے قریبی گاؤں بسیڈا میں سڑک کے کنارے کھڑی کار میں بائک ٹکرانے سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔سہارنپور کی کانشی رام کالونی کا رہنے والا شبھم اپنے پھوپی زاد بھائی انکت کے ساتھ بذریعہ بائک دیوبند کسی کام سے آیا ہوا تھا



،کام سے فارغ ہوکر جب وہ اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے تو بسیڈا گاؤں کے نزدیک بائک چلا رہے شبھم نے توازن کھو دیا اور بائک سڑک کے کناریے کھڑی کار سے ٹکرا گئی،جس کے تیجہ میں شبھم اور انکت شدید زخمی ہو گئے،جنہیں علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad