تازہ ترین

پیر، 9 نومبر، 2020

دکان کے سامنے پیشاب کرنے پر نوجوان کا ہوا قتل ،مچا کہرام

نئی دہلی۔(یو این اے نیوز 9نومبر 2020) دارالحکومت دہلی سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔  دہلی کے جنوب مشرقی ضلع کے مشرقی کیلاش میں28 سالہ امندیپ نامی  سکھ کو کچھ لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔  حملہ آوروں نے امندیپ کی پگڑی کو ہٹا کر اس کے بالوں تک کھینچ لیا ، جس کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔  دہلی سکھ گرودوارہ انچارج کمیٹی کے چیئر مین منجندر سنگھ سرسا نے ٹویٹر پر اس پورے معاملے کو شیئر کیا ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



 معلومات کے مطابق ، جنوب مشرقی دہلی کے مشرقی کیلاش میں جگجیت نامی ایک شخص سی بلاک کے بازار میں وجے اور ومل کی دکان کے سامنے پیشاب کر رہا تھا ، جس کو لیکر کہا سنی شروع ہوگئی۔  جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں طرف کے لوگوں نے ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔  اس حملے میں امندیپ اسکان مندر کے قریب گر گیا ، جسے قریبی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔


 جس کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں حملہ آور امندیپ کی پگڑی کھینچ رہے ہیں اور اس کے بال کھینچ رہے ہیں۔  جسے منجیندر سنگھ سرسا نے بھی اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا تھا۔  جس کے بعد سیاست بھی گرم ہوگئی ہے۔  پولیس کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کی گرفتاری کا دعوی کر رہی ہے۔  اس کے باوجود اس معاملے نے سیاست کا رخ اختیار کرلیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad