تازہ ترین

پیر، 9 نومبر، 2020

جونپور: بزمِ ادب کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

 جون پور۔اجود قاسمی ،(یو این اے نیوز 9نومبر 2020)شہر کوتوالی حلقہ کے مفتی محلہ واقع ریاض الدین ہاؤس میں بزمِ ادب جونپور کی جانب سے شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔



نشست کی صدارت استاد الشعراء اکرم جونپوری اور نظامت مظہر آصف نے فرمائی مہمان خصوصی مشہور شاعرہ فلک سلطان پوری رہیں وہیں مہمان اعزازی مشہور سماجی کارکن عظمت علی و صحافی اجود قاسمی رہے۔اس موقع پر کنوینر صلاح الدین خان نے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا۔ 


بزمِ ادب جونپور کے صدر و ناظم مشاعرہ مظہر آصف نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث حکومتی قانون کی وجہ سے بڑے پروگرام کرنا ممکن نہیں تھے ادب کے چاہنے والوں میں تشنگی کا ماحول تھا اس لئے ایک چھوٹا سا پروگرام کرکے لوگوں کو سیراب کرنے کی کوشش تھی یہ ایک تجربہ تھا جو بے حد کامیاب رہا سبھی شاعروں نے بہت اچھے کلام پیش کئے اور کم تعداد میں سامعین نے سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے بڑی محبت و دلچسپی کے ساتھ پروگرام کو سنا بھی اور اپنی داد و تحسین سے نوازا۔


دریں اثناء سماجی کارکن عظمت علی کے ذریعہ کورونا وباء کے دوران کئے گئے خدمت خلق کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بزم ادب جونپور کی جانب سے سند توصیف دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

نشست کا آغاز عدنان جونپوری کے نعتیہ کلام سے ہوا-


علاوہ ازیں رہبر جونپوری مشتاق جونپوری و دیگر شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر محمد اختر،مختار استاد، اشفاق،جیلانی خان، محمد اعظم، وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad