تازہ ترین

منگل، 5 جنوری، 2021

جہیز کے لالچی سسرالیوں نے بیوا خاتون کو گھر سے باہر نکالا

دیوبند،5/ جنوری(دانیال خان)جہیز کے لالچی سسرالیوں نے بیوا خاتون کو جسمانی و ذہنی استحصال کے بعد گھر سے باہر نکال دیا۔متاثرہ کے والد نے ملزم سسرال والوں کے خلاف کوتوالی میں مقدمہ درج کرا یا۔



اطلاع کے مطابق دیوبند تحصیل کے گاؤں رنکھنڈی کے رہنے والے دھیر سنگھ ولد کرم سنگھ کی بیٹی کی شادی سال2018میں تھانہ تیتروں کے گاؤں ڈھولا فتح پور کے کشن ولد راجویر کے ساتھ ہوئی تھی،لیکن راجویر نے گھریلو جھگڑوں سے عاجز آکر 23اکتوبر 2020کو خودکشی کر لی تھی،


دھیر سنگھ کا الزام ہے کہ راجویر کی موت کے بعد سے ہی اس کے اہل خانہ نے اسکی بیٹی کو پریشان کرنا شروع کر دیا تھا،دھیر سنگھ کے مطابق سسرال کے لوگ اس کی بیٹی مینو سے مائکہ سے پانچ لاکھ روپے لانے کا مطالبہ کر رہے تھے جب اس نے انکی بات کو ماننے سے صاف انکار کر دیا تو ملزمان نے مینو کو مارپیٹ کر گھر سے باہر نکال دیا۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کر لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad