تازہ ترین

منگل، 5 جنوری، 2021

شادی شدہ خاتون اچانک لاپتہ:اہل خانہ نے پولیس چوکی کے سامنے ہنگامہ کیا

دیوبند،5/ جنوری(دانیال خان)کولہو پر کام کر رہی شادی شدہ خاتون 3جنوری کو اچانک غائب ہو گئی،خاتون کے اہل خانہ نے کوتوالی میں ایک نوجوان کو ملزم بناتے ہوئے تحریر دی۔



ایک روز گزر جانے کے بعد بھی جب پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تو خاتون کے اہل خانہ نے منگلور پولیس چوکی کے سامنے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ملزم نوجوان کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا۔تفصیلات کے مطابق منگلور روڑ پر واقع ایک کولہو پر گاؤں خورد لہاری کی ایک شادی شدہ خاتون اپنے اہل خانہ کے ساتھ مذدوری کر رہی تھی،بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز مزکورہ خاتون کولہو سے اچانک غائب ہو گئی،


خاتون کے اہل خانہ نے دیوبند کے رہنے والے ایک نوجوان پر اس کو کہیں لے جانے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کوتوالی میں تحریر دی لیکن ایک دن گزر جانے کے باوجود بھی جب پولیس نے ملزم نوجوان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تو خاتون کے اہل خانہ نے منگلور پولیس چوکی پر زبر دست ہنگامہ آرائی کی۔معاملہ کو طول پکڑتا ہوا دیکھ کر پولیس نے مزکورہ نوجوان کو حراست میں لیکر معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad