تازہ ترین

ہفتہ، 2 جنوری، 2021

سی بی ایس ای کے ذریعہ امتحانات کی تاریخ کے اعلان پرطلبہ و طالبات میں خوشی کا ماحول

 دیو بند ۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 2جنوری 2021)سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)کے ذریعہ چار مئی سے دس جون کے درمیان امتحانات کرائے جانے کے اعلان پر جہاں طلبہ و طالبات نے راحت کی سانس لی ہے وہیں بچوں کے والدین اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ بورڈ نے صحیح وقت پر امتحان کرائے جانے کا اعلان کیا ہے طلبہ و طالبات کے پاس کافی وقت ہے جس میں وہ آسانی سے امتحان کی تیاری کر سکتے ہیں،



ان کا کہنا ہے کہ کورونا مدت میں بچوں کی تعلیم بے حد متاثر ہوئی ہے آن لائن پڑھائی کبھی بھی آف لائن پڑھائی کا متبادل نہیں ہو سکتی،اس مرتبہ امید کی جا رہی تھی کہ شاید بورڈ امتحان آن لائن ہی ہونگے،لیکن بورڈ نے صحیح وقت پر اعلان کر بچوں کو مزید تیاری کا وقت دے دیا ہے جو ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔نواز گرلز پبلک اسکول کی طالبات منتشہ خان، زویا احمد، حیا زبیر، آمنہ عثمانی، شفاء خان، اریبا چودھری،شیزا، اریبہ چودھری اور لبابا صدیقی نے  بتایا کہ بورڈ امتحان کی تاریخ طے ہونے سے کافی راحت ملی ہے،امتحان کی تیاری کے لئے ان کے پاس کافی وقت ہے،



انہیں امتحان دینے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔نواز گرلز پبلک اسکول دیوبند کے ایڈمنسٹریٹر عبداللہ نواز خان کے مطابق کورونا مدت میں طالبات کی پڑھائی ضرور متا ثر ہوئی ہے لیکن اسکول ٹیچرز نے بچیوں کوبہترین آن لائن تعلیم دی ہے،انہیں امید ہے کہ ادارہ کی تمام بچیاں حسب سابق بہترین رزلٹ لاکر اسکول اور والدین کا نام روشن کرنے کا کام کریں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad