تازہ ترین

پیر، 4 جنوری، 2021

شاہ گنج جونپور;.زر تاوان نہ ملنے پر معصوم کا قتل دو ملزمان پولیس کی حراست میں

شاہ گنج جونپور ،(یو این اے نیوز 4 جنوری 2021) ہفتہ کے روز صبح اغوا کیے گئے بچے کو زر تاوان نہ ملنے پر گلا دباکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔  دیرارت حراست میں لئے گئے دو ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے معصوم کی لاش کو برآمد کرلیا ہے پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق شاہ گنج قصبہ کے فیض آباد روڈ پر واقع گؤ شالہ کے نزدیک ساکن پیتھا لوجی کے ڈائرکٹر دیپ چند یادو کا لڑکا ابھشیک (۷) جو  یوکے جی کا طالب علم تھا صبح دس بجے ٹیوشن جانے کے  دوران راستے سے لاپتہ ہو گیا تھا دوپہر تک ابھیشیک واپس نہیں لوٹا تو اہل خانہ تلاش میں لگ گئے اہل خانہ ٹیوشن کر وانے والے استاذ کے پاس پہنچے تو استاذ نے کہا کہ ابھیشیک تو آیا ہی نہیں۔



 اسی دوران دوپہر بعد تقریباً تین بجے دیپ چند رکے موبائل فون پر کسی نامعلوم نمبر سے فون پر بچے کو اغوا کرلینے کا میسج آیا جس میں سات لاکھ روپیہ زر تاوان کے طور پر نہ دیئے جانے پرقتل کر دینے کی دھمکی دی گئی واقعہ کا علم ہوتے ہی پولیس محکمہ میں افراتفری مچ گئی موقع پر ایس پی سٹی ڈاکٹر سنجے کمار کی سربراہی میں پولیس کی ۶ ٹیمیں تفتیش کے لئے لگائی گئیں۔ 


پولیس نے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفیتیش شروع کردیا دیر رات مشتبہ افراد سے ملے  اشارے پر پولیس نے دیپ چند کے گھر کے نزدیک کالونی میں کرائے کے کمرے میں رہنے والے دو آئی ٹی آئی طلباء سے سختی سے تفتیش کی تو ابھیشیک کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔


 ان ملزمان کی نشاندہی پر لڑکے کی لاش جمنیا گاؤں واقع آئی ٹی آئی کالج کے نزدیک پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی۔ ایس پی راج کرن نیئر نے بتایا کہ شیوم کمار سریواستو ولد رمیش سریواستو اور آکاش کمار ولد رامانند کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شیوم اس سے پہلے ابھیشیک کو ٹیوشن پڑھایا کر تا تھا۔ کسی وجہ سے، دیپ چند نے اسے ہٹا دیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad