تازہ ترین

پیر، 4 جنوری، 2021

کیرلا اور کرناٹک گرام پنچایت انتخابات میں 300سے زائد ایس ڈی پی آئی امیدوار کامیاب

منگلور۔(یو این اے نیوز 4 جنوری 2021)  سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے کیرلا اور کرناٹک کے حالیہ پنچایت انتخابات میں حصہ لیا۔ جس میں کیرلا کے کننور، الاپوژا، کوللم، کوٹائم، تروننداپورم، ملاپورم، کاسرگوڈ، پالاکاڈ، پٹنم تٹا، ترشور، ایرناکولم، کوژی کوڈ، اڈکی اور ویاناڈضلعوں میں 80گرام پنچایت، 1بلاک پنچایت، 20میونسپالٹی اور 1کارپوریشن جملہ 102 نشستوں پر شاندار کامیابی درج کیا۔ 



اسی طرح کرناٹک میں منگلور، اڈپی، گلبرگہ، کوڈاگو، ہاسن، اتر کننڈااور بلاری اضلاع میں ایس ڈی پی آئی کے جملہ 224امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ جس کے نتیجے میں پارٹی 3 گرام پنچایت میں اقتدار حاصل کرے گی اور 10گرام پنچایت میں ایس ڈی پی آئی حصہ دار ر ہے گی۔ ایس ڈی پی آئی کرناٹک کی جانب سے کرناٹک گرام پنچایت انتخابات میں منتخب امیدواروں کیلئے منگلور ٹاؤن ہا ل میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


تقریب میں ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید، قومی سکریٹری الفانسو فرانکو، کرناٹک ریاستی صدر عبدالحنان، ریاستی نائب صدر اڈوکیٹ مجید خان، ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ، بی بی ایم پی سداپورہ وارڈ کارپوریٹر مجاہد پاشاہ،، قومی ورکنگ کمیٹی رکن ریاض فرنگی پیٹ اور ضلعی عہدیداران اور کارکنان شریک رہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad