تازہ ترین

جمعہ، 29 جنوری، 2021

بی جے پی گودی میڈیا کے سہارے کسان آندولن کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے ۔گوپال داس لودھی

بھوگاون مین پوری۔حافظ محمد ذاکر ۔(یو این اے نیوز 29 جنوری 2021)اسمبلی حلقہ کے گاؤں نگلہ سکھو ، و دیگر  گاءوں میں آج سماجوادی ہارٹی کے نیتاؤں نے کسانوں کی حمایت میں چوپال لگا کر ان۔کے دکھ درد کو سنا ۔اس موقعہ پر گوپال داس لودھی نے کہا کہ بی جےپی حکومت کسانوں۔کو مسائل کو سنجیدگی سے نہی لے رہی ہے۔



کسانوں کے احتجاج کو وہ بدنام۔کر نے کی ناپاک کوشش کر رہی ہے۔حکومت ہند ہر اعتبار سے کسان مخالف ہے ۔ اگر حکومت کو کسانوں سے ہمدردی ہے تو وہ کسانوں کے مسائل سنیں او اسکا حل نکالے۔انہو نے کہا بی جے ہی حکومت کسانوں کے مفاد میں کوئی بھی کام نہی کر رہی ہے۔ صرف ملک کی کچھ میڈیا جھونٹی خبروں سے کسانوں کو بہلا نے میں لگی ہے۔جبکہ معاملہ اس کے بر عکس ہے۔سب سے زیادہ کسانوں نے خود کشی اسی حکومت میں کی ہے۔کسانوں کی دوگنی آمدنی کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے یہ بات صرف حکومت کے کارندوں۔کی زبان پر اور سرکاری کاغذوں پر ہے۔ زمینی سطح پر یہ حکومت کا اعلان پندرہ پندرہ لاکھ روپیہ کی طرح ہے ۔جیسے بی جے پی نے اقتدار حاصل کر نے سے قبل دیش کی عوام سے کہا تھا کہ ہر ایک شخص کے کھاتے میں پندرہ لاکھ آئنںگے۔


ٹھیک اسی طرح کسانوں کی دوگنی آمدنی کرنا بھی ایک نعرہ ہے۔جبکہ حکومت کسان مخالف بل سے ملک کے جند سرمایاداروں کو خوش کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسان ہی آپ کے بنائے ہوئے کسان بل سے خوش نہیں ہیں تو پھر حکومت زبردستی اس بل کو کیوں نافذ کرنا چاہتی ہے ۔




انہوں نے کہا کہ کسان کو اس بل سے اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک دکھ رہا ہے ۔اس کے لئے  کسان اس بل۔کو کبھی قبول نہیں کریگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں اپنے دیش اپنے ملک کی عوام کی فلاح بہبود کی سوچتی ہیں ۔لیکن یہ بی جے پی حکومت اپنے ہی ملک کے کسان کو تاریک میں ڈھکیل رہی ہے۔ اس موسم سرما میں کھلے آسمان کے نیچے بچے بوڑھے جوان اپنے حق اور کسان مخالف بل۔کے لیے راتیں گزاررہے ہیں ۔کیا حکومت کو کسانوں کی یہ پریشانی نظر نہیں آتی۔انہوں کہا کی کسان سردی کی تاب نہ۔لا سکے اور ان کی موت احتجاج کے دوران ہی ہو گئی۔



آخر ان کی موت کا ذمہ دار یہ تانا شاہ حکومت ہی ہے۔حکومت ہند کو جاننا چاہیے کہ آخر کچھ تو ایسا کسان بل میں ہے جو کسان اس بل کو قبول نہیں کر رہے ہیں۔انہو۔نے کیا کہ کسان بل کو لیکر ملک میں ایک عجیب ہنگامہ برپا ہے۔اگر گسانوں کو آپ کے زرعی بل سے فائدہ نظر نہی آرہاہے توحکومت کو چاہیے کہ تینوں زرعی قانون کو واپس لےلے۔ اس میں کوئی برائی کی بات نہیں.ورنہ کسان اس سے بھی بڑا ملک گیر احتجاج کر نے کو مجبور ہونگے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad