تازہ ترین

جمعہ، 29 جنوری، 2021

جونپور: ایک شام جشنِ یوم جمہوریہ کے نام' کا اہتمام

۔اجود قاسمی ۔(یو این اے نیوز 29 جنوری 2021)72ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا  وہیں جونپور کے ںھڑ کڑھاں   میں ایک شام جشنِ یوم جمہوریہ کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ 



ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ کھیتا سرائے حلقہ کے موضع بھڑ کڑہاں میں 'نوجوانان بھڑکڑہاں' کی جانب سے جشنِ یوم جمہوریہ کے موقع پر شب میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر جونپور و اطراف کے نامور شعراء کرام نے شرکت کرکے امن و محبت،وطن پرستی پر مبنی اشعار سامعین کی نظر کرکے باہمی اتحاد و حب الوطنی کا پیغام دیا۔ 



نشست کا آغاز شاعر مونس جونپوری نے نعت رسول سے کیا

بے مثل زمانے میں سرکار کی بستی ہے

دن رات جہان اللہ کی رحمت برستی ہے

ہے فیض نبی  مونس او چل کر لے لیں

بازار مدینہ میں جنت بٹ سکتی ہے ۔مونس


کتنے بک جاتے ہیں حالات سے بے بس ہوکر

دھوپ کا قرض لیے پھول بدن شام کے بعد

دل جو روتا ہے  تو انکھیں بھی چھلک اٹھتیں ہیں

ٹوٹ جاتا ہے ضبط کہن شام کے بعد ۔اشعر جونپوری


شام کو صبح بنانے کا ہنر بھول گئے

ہم چراغوں کو جلانے کا ہنر بھول گئے

اور جب بھی سر اپنا ہتھیلی پے لئے ہم نکلے 

لوگ شمشیر چلانے کا ہنر بھول گئے

اکرم جون پوری


سرورے دو عالم کی سروری نرالی ہے 

بیٹھکر چٹائی پر سلطلنت سنبھالی ہے

مصطفی کے یہ دیوانے کرکے یہ دیکھا دینگے

دل تو کیا ہے ہم تو انپر جان بھی لٹا دینگے

ثاقب جونپوری


 مہمان خصوصی آفتاب احمد خان پی سی سی ممبر کانگریس کمیٹی اتر پردیش رہے اس موقع پر انابیہ سراج نے یوم جمیوریہ اور ملک بھر میں چل رہے کسان اندولن پر زبردشت تقر یر پیش کی اسکے علاوہ  بھی بچوں نے ثقافتی پروگرام و آزادی کی قربانیوں کے متعلق تقاریر بھی پیش کیا۔

پروگرام کی صدارت استاذ الشعرا اکرم جونپوری کی 


وہیں پر کنوینر نشست اسماعیل ندوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو بے دار کرنا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ ایسے پروگرام علاقے میں منعقد کرکے اردو زبان کو فروغ دیا جائے۔اور سب سے اہم بات کہ ایسے پروگرام سے عوام تک اپنی بات پہنچانے میں آسانی ہوتی ہے۔


اس شعری نشست کے پروگرام میں عارف علیگی۔عبد العظیم حلیمی۔ محمد جمیل ۔فخرے عالم حلیمی۔شاہد پردھان۔ شاید رفیع پوری ۔محمد جمیل ۔ محمدحامد ۔نبی احمد۔ ڈاکڑ ناظم۔عقیل احمد ۔اسماعیل رفیع پوری ۔توفیق احمد ۔حافظ محمود خاص طور سے موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad