تازہ ترین

اتوار، 27 نومبر، 2022

الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین کی وزیر عمران حسین سے ملاقات

الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین کی وزیر عمران حسین سے ملاقات

الفلاح فاؤنڈیشن( بلڈ ڈونیٹ گروپ) کا ہیڈ آفس کا افتتاح جلد: محمد ارشاد

دہلی،27 نومبر (پریس نوٹ) مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر 456 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن کے بانی ذاکر حسین نے دہلی سرکار میں وزیر اور بلیماران  اسمبلی حلقہ ایم ایل اے عمران حسین سے ملاقات کی۔


  اس موقع پر ذاکر حسین کے ساتھ بلیماران (دہلی) کے رہائشی اور سماجی کارکن محمد ارشاد بھی موجود رہے۔ بتا دیں کہ الفلاح فاؤنڈیشن دارالحکومت دہلی میں اپنا ہیڈ آفس کھولنے جا رہی ہے، اور دفتر کا افتتاح وزیر عمران حسین کریں گے۔ بتاتے چلیں کہ الفلاح فاؤنڈیشن ماحولیات، تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ مریضوں خصوصاً غریبوں کو مفت خون فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔اس تنظیم نے کورونا کے دور میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو راشن فراہم کرنے سمیت دیگر امداد فراہم کی تھی۔ 

تنظیم کے بانی کو کئی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ ذاکر حسین جو کہ پیشے کے اعتبار سے ادیب اور صحافی ہیں، نے اپنے قلم سے غریبوں، اقلیتوں اور مظلوموں کے مسائل کو اٹھایا ہے اور اس پر کام بھی کیا ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن نٹ ذات کی تعلیم اور بہتری کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ وزیر عمران حسین سے ملاقات کے بعد ذاکر حسین نے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کا افتتاح جلد ہی عمران حسین دارالحکومت دہلی میں کریں گے۔اس موقع پر ذاکر حسین نے دہلی کے لوگوں بالخصوص پرانی دہلی کے لوگوں سے خون کے عطیہ کے میدان میں آگے آنے کی اپیل کی۔


 انہوں نے کہا کہ پرانی دہلی میں بھی خون کے عطیہ کے حوالے سے ماحول بنایا جانا چاہئے اور اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر سماجی کارکن محمد ارشاد نے الفلاح فاؤنڈیشن کی خون عطیہ مہم میں بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین الفلاح فاؤنڈیشن کے دفتر کا افتتاح کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad