تازہ ترین

اتوار، 27 نومبر، 2022

جونپور: قومی کردارسازی کے لئے تعلیم ایک اہم ذریعہ ہے۔مولانا عبدالرحیم

جونپور:  قومی کردارسازی کے لئے تعلیم ایک اہم ذریعہ ہے۔مولانا عبدالرحیم

جونپور۔(یو این اے نیوز 26نومبر 2022)  شاہ گنج تحصیل حلقہ کے موضع ڈھنڈھوارہ کلاں میں سنیچر کی صبح  ایم زبیر اورینٹل اسکول کی توسیع بنیاد  کے موقع پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔  مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی کے ناظم حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے  سنگ بنیاد رکھا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔


 پروگرام میں آئے ہوئے سبھی  لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ قرآن مجید کا پہلا لفظ اقراء نازل ہوا، جس کا مطلب ہے پڑھ، ہر انسان کو پڑھنا چاہیے۔  تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے ملک عالمی لیڈر بن سکتا ہے۔  تعلیم کے زور پر ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے جس سے ایک مہذب معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔  انقلاب تعلیم کے ذریعے ہی لایا جا سکتا ہے۔


 قومی کردارسازی کے لئے تعلیم ایک اہم ذریعہ ہے۔ پروگرام کی صدارت قمر عالم صاحب نے کی نظامت کے فرائض عزیز احمد انجام دیا  اس موقع پر مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی کے مؤقر استاذ حضرت مولانا محمد شاہد صاحب ، ڈاکٹر عبدالرحمن، انوار الحق، ڈاکٹر علاؤالدین خان، ابوذر، عمیر عبداللہ خان وغیرہ موجود تھے۔  پروگرام کے آخر میں اسکول کے منیجر محمد۔  عارف نے آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad