گیارہ سالہ صائمہ نے محض 8 ماہ کی مدت میں حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی
جونپور ۔حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 3ماچ 2023)کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع برنگی رہائشی صائمہ بنت محمد احمد عرف مسٹر نے گیارہ سال کی عمر میں حفظ قرا ٓن مجید ۸ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا صائمہ کی کامیابی پر اہل خانہ سمیت متعلقین نے مبارکباد دی اور روشن مستقبل کی دعائیں کی۔
واضح رہے کہ صائمہ نے ابتدائی ناظرہ کی تعلیم آبائی گاؤں موضع برنگی سے حاصل کیا اس کے بعد بعد مانی کلاں واقع مدرسہ تحفیظ القرآن مانی کلاں میں داخلہ لیاجہاں پر حافظ زبیر صاحب کی نگرانی میں دو ماہ میں ناظرہ قرآن مکمل کر نے کے بعد۸ ماہ کے قلیل مدت میں حفظ قرآن مکمل کیا۔صائمہ کا تعلق علمی گھرانے سے ہیں صائمہ کے دادا مولانا مقبول احمد مرحوم مصباح العلوم روضہ پوسٹ مہولی ضلع سنت کبیر نگر کے بانی ہیں اور ۵ دہائیوں تک مدرسہ سے وابسطہ رہے۔
ضیاء العلوم مانی کلاں کے استاد مولانا فخرالدین قاسمی نے صائمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صائمہ کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے صائمہ کو قر آن مجید کے حفظ کر نے کے لئے تیار کیا اور صائمہ نے اس کو انجام تک پہنچا یا صائمہ جیسی بچیاں سماج کے لئے آئینہ ہیں جو اپنے کردار و عمل سے یہ ثابت کر رہی ہیں کہ نامساعد حالات میں بھی منزل کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
حدیث پاک میں حافظ قر آن کی بہت سی فضیلت بتائی گئی اور اسلام کی اشاعت میں حضرت عائشہ ؓ کا بہت بڑا رول رہا ہے ۔اس موقع پر حافظ رضوان جنرل سکریٹری جمعیت علماء جونپور ،حافظ حسام الدین ،مولانا حنان ،مولانا اسماعیل عمران ندوی، محمد ارشد ،حافظ کلیم ،مولانا فخر الدین وغیرہ خاص طور پر موجود رہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں