تازہ ترین

جمعرات، 11 اپریل، 2024

سخت سکیورٹی انتظامات میں والد کی قبر پر عباس انصاری نے پڑھی فاتحہ 13 اپریل کو واپس جیل لایا جائے گا!

سخت سکیورٹی انتظامات میں والد کی قبر پر عباس انصاری نے پڑھی فاتحہ 13 اپریل کو واپس جیل لایا جائے گا!
غازی پور۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 10اپریل 2024)مختار انصاری کی وفات کے دسویں روز  بڑے بیٹے عباس انصاری والد مرحوم کی قبر پر   پہلی بار زیارت اور فاتحہ پڑھنے پہنچے انہوں اپنے مرحوم والد مختار انصاری کی مغفرت کےلئے اللہ سے دعاء کی یہ سب  عدالت عظمٰی کی اجازت کی وجہ سے ممکن ہوپا یا  ۔  اس دوران  مختار برادران  کے سبھی لوگوں موجود تھے ۔ 


 شام 6:17 پر افطار کرنے اور مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد ممبر اسمبلی عباس انصاری 7.05 بجے  کالی باغ قبرستان پہنچے جہاں پر انہوں نے اپنے والد کی مغفرت کےلئے اللہ سے دعائیں کی ۔

معلوم رہے
عباس انصاری   شام  ساڑھے چار بجے ضلع جیل سے اپنے گھر پہنچے اس دوران انہوں نے اہل خانہ اور قریبی  لوگوں سے بھی ملاقات کی۔  اس کے ساتھ ہی انتظامیہ سیکورٹی کے پیش نظر الرٹ رہی ۔  ڈرون کے ذریعے چپے چپے کی نگرانی کی جا رہی  تھی۔  میڈیا کے قریب جانے پر پابندی تھی۔  


مختلف جگہوں پر پولیس کے نوجوان تعینات تھے   مختار انصاری کی وفات کے دسویں  روز فاتحہ  پڑھنے کا پروگرام تھا، جس کے تحت صبح شہر کی تمام مساجد و مدارس  اور مختلف رہائش گاہوں پر قرآن خوانی کا انعقادِ کیا گیا، جس میں قرآن  خوانی کی گئی۔


اس کے بعد ممبر آف پارلیمنٹ افضال انصاری  کی رہائش گاہ پر لوگ جمع ہوئے  جہاں پر لوگوں نے افطار کیا مغرب کی نماز پڑھی اسکے بعد کالی باغ قبرستان گئے ۔کالی باغ قبرستان پر صرف پولیس اہلکار تھے کسی کو قبرستان کے احاطے میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا تھا ،



واضح رہے نومبر 2022 سے عباس انصاری جیل میں بند ہیں اپنے والد کی شہادت کے دسویں روز پیرول پر  فاتحہ پڑھنے کے لئے عدالت عظمٰی نے اجازت دی ہے 13اپریل کو عباس انصاری کو کاس گنج واپس لایا جائیگا ۔
 

 اس موقع پر ایم پی افضال انصاری ، ایم ایل اے صہیب انصاری، مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری اور دیگر لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad