تازہ ترین

بدھ، 26 فروری، 2020

سکھ بھائیوں نے دہلی تشدد کے متاثرین کے لئے ہر ممکن مدد کی پیش کش

دہلی(یواین اے نیوز26فروری2020)انڈین ایکسپریس میں چھپی ایک خبر کے مطابق اکال تخت نے کہا کہ مدد کے لئے آنے والے کسی بھی متاثرین کی دیکھ بھال کرنا سکھ مذہب کا اصول ہے،دہلی میں صورتحال سنگین ہے اور اسی لئے دہلی کے تمام سکھ گردواروں کے انتظامیہ کو تشدد سے متاثرہ افراد کی کسی بھی مذہب سے قطع نظر مدد کرنی چاہئے۔دہلی میں جاری تشدد کے پیش نظر ، اکال تخت کے جتدار گیان ہرپریت سنگھ نے بدھ کے روز دہلی کے گردواروں میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی درخواست کی ہے۔سنگھ نے دہلی میں ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے تمام گرودواروں کے ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ، "سکھ مذہب کا اصول یہ ہے کہ مدد کے لئے آنے والے کسی بھی مذہب کا ہو اس کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔

دہلی میں تشدد قابل مذمت ہے،لوگوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔مدد کے لئے آنے والے کسی بھی کمیونٹی کا ہو ان کی دیکھ بھال کرنا سکھ مذہب کا دینی فریضہ ہے۔سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ، دہلی کی صورتحال تشویشناک ہے لہذا دہلی کے تمام سکھ گردواروں کی انتظامیہ کو تشدد کے متاثرین کی مدد کرنی چاہئے،چاہے وہ کسی بھی مذہب کے لوگ  متاثر ہوں ہندو ہوں یا مسلمان ، "سنگھ نے اپنے بیان میں کہا۔گردوارے متاثرہ افراد کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئیے کھلا ہوا ہے۔گردواروں میں متاثرہ افراد کو رہنے اور ان کے لئے لنگرکے ذریعے ہر ایک کی مدد کے لیے ہروقت تیار ہے،انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لئے خصوصی خیال رکھاگیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad