تازہ ترین

اتوار، 8 مارچ، 2020

اب سعودی عرب میں سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑی دھونے پرہوگا جرمانہ

ریاض(یواین اے/اردو نیوز 8فروری2020)مکہ میونسپلٹی نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑی دھونا منع ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے ماتحت المسفلہ بلدیاتی کونسل نے سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑی دھونے کی روایت کو ختم کرانے کے لیے چھاپہ مہم شروع کی ہے۔کونسل کے اہلکاروں نے گاڑیوں کی دھلائی کے لیے استعمال ہونے والے 115 گیلن ضبط کر لیے۔

 گاڑیوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے تیار لوشن بھی تلف کر دیا گیا۔مکہ میونسپلٹی نے خبردار کیا ہے کہ’سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑیاں دھونے کی پابندی نافذ کرانے کے لیے وقتاً فوقتاً چھاپہ مہم جاری رکھی جائے گی‘۔واضح رہے کہ  شاہراہوں پر ماحول کو آلودہ کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اگر گاڑی سے دھواں نکل رہا ہو اور اس سے ماحول آلودہ ہورہا ہو تو اس پر 500 تا 900 ریال تک کا جرمانہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad