تازہ ترین

جمعرات، 19 مارچ، 2020

اعظم گڑھ کے موضع چھاؤں میں ایم اے اسپتال کا شاندار افتتاح ،علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر

اعظم گڑھ(یو این اے نیوز 19مارچ 2020)نظام باد تحصیل حلقہ کے موضع چھاؤں میں 15مارچ کوایم اے اسپتال( محمد احسن اسپتال )کا بعد نماز ظہر سینئر ڈاکٹروں اور گاؤں کے سیکنڑوں افراد کی موجودگی میں افتتاح ہوا ۔ایم  اے  اسپتال (محمد احسن اسپتال )کے افتتاح سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔لوگوں نے کہا اب ہمیں علاج کےلئے گاؤں سے باہر نہیں جانا ہوگا  گاؤں والوں کا ماننا ہے کہ احسن اسپتال کے کھل جانے سے بہت حد تک راحت ہوجائے گی۔واضح رہے مذکورہ اسپتال ڈاکٹر آصف صاحب کی نگرانی میں چلے گا اور اس اسپتال کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہوگی کی ضلع کے ماہر ڈاکٹر جاوید صاحب اور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اظفر صاحب وغیرہ۔

 جیسے لوگوں سے بھی علاقے کے مریض فائدہ اٹھا سکیں گے اسکے علاوہ ماہر وسینئر ڈاکٹر جناب  آصف صاحب ہر دن احسن اسپتال میں مریضوں کو دیکھنے کےلئے موجود رہینگے  اس موقع پر ہڈی کے ماہر ڈاکٹر جناب جاوید صاحب اعظمی۔چائلڈ اسپیشلسٹ جناب اظفر صاحب ۔ جناب انصار صاحب سابق پرنسیپل طیبہ کالج دینہ پارا ۔سپریم بلڈنگ میٹیریل گورینی جونپور کے مالک جناب عبدالعظیم صاحب حلیمی ۔موضع چھاؤں کی جامعہ مسجد کے امام جناب مفتی عبد القدس صاحب۔محمد زاہد اعظمی ،شکیل اعظمی،مولانا اشرف صاحب قاسمی ،اشہد اعظمی، انصار صاحب سرائے میر،مسٹر اعظمی  وغیرہ خاص طور سے موجود رہے۔

1 تبصرہ:

Post Top Ad