تازہ ترین

اتوار، 8 مارچ، 2020

بابا رام دیو نے کہا ، مسجد،مدرسوں اور مندر،گروکول میں ایک ساتھ ہو چھاپے ماری، دیکھیں کہ ہتھیار کہاں سے نکلتے ہیں۔

رانچی(یواین اے نیوز 8مارچ2020) پتنجلی یوگیہ پیٹھ کے یوگا گرو بابا رام دیو نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ اگر ملک بھر کے تمام گروکولوں میں چھاپے یا تلاشی کی کارروائی کی جاتی ہے تو پھر وہاں کوئی اسلحہ اور منشیات نہیں مل پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو بھی اس بات کی ضمانت دینی چاہئے کہ مساجد اور مدارس میں کوئی بھی چیز غیر قانونی نہیں ہے۔ یوگ گرو بابا رام دیو نے یہ تبصرہ پتجالی یوگ پیٹھ کے ذریعہ چلائے جانے والے آچاریکلم کے بارے میں الزامات عائد کرنے پر کہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، بابا رام دیو نے کہا ، "میں حیران ہوں میں پہلی بار یہ سن رہا ہوں تمام مدرسوں اور مندروں میں تلاشی لی جارہی ہے،اچاریہ کولم سے لے کر شیشو مندر، گروکول اور پتنجلی تک میں چھاپے مارے جائیں۔

 لہذا میں اس بات کی ضمانت دے سکتا ہوں کہ اسلحہ یا منشیات ملک کے کسی بھی مندر یا گروکول میں نہیں مل پائیں گی۔بابا رام دیو نے مزید کہا ، "دوسروں کو بھی ایسی گارنٹی دینی چاہئے کہ مساجد اور مدارس میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں ہورہاہے۔ آچاریہ کلم ایک اسکول ہے جو ویدک اور جدید تعلیم پر مبنی ہے ، جو ہریدوار کے پتنجلی یوگ پیٹھ کے زیر انتظام ہے۔یہ رہائشی تعلیمی ادارہ ہے۔اس سے قبل بابا رام دیو نے شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے جاری مظاہرے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو تقسیم کرنے ، ملک کے خلاف اشتعال انگیز حرکتیں کرنے کی بات کرنا غلط ہے۔ کسی بھی ذمہ دار شہری یا فریق کو یہ کام نہیں کرنا چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad