تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

دلی کے اوکھلا میں افواہ پھیلنے سے مچی بھگدڑ میں حبیب اللہ کی موت

نئی دلی۔(یو این اے نیوز 1مارچ 2020)قومی دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں 24فروری کو ہوئے تشدد میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 43سے زیادہ ہوچکی ہے ۔مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ 300سے زائد لوگوں زخمی ہوئے ہیں۔آج دلی کے شمال مشرقی علاقے میں طرح طرح کی افواہوں کا بازار واٹساپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلا جارہا تھا کی فلاں گلی میں فلاں محلے میں فلاں علاقے میں ایک بار پھر دنگائی حملہ آور ہیں 

جس پر دلی پولیس کو فورا ٹی وی چینلوں پر آکر عوام کے سامنے کہنا پڑا کی آج دلی میں اسطرح کی کوئی واردات نہیں ہوئی ہے دلی کی عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں۔واضح رہےانھیں افواہوں کے چلتے اوکھلا کے بٹلا ہاؤس علاقے میں افواہ پھیلنے کی وجہ سے مچی  بھگدڑ میں ایک انسان کی جان چلی گئی ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے۔ اے آئی آئی ایم ایس  لے جایا گیا ہے مرنے والے کا نام حبیب اللہ بتایا جارہا ہے جسکی عمر 32 کے قریب تھی ۔

واضح رہے حبیب اللہ ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کا رہائشی تھا ۔ذرائع کے مطابق مرحوم مسجد بٹلہ ہاؤس کے پاس بھگدڑ کی زد میں آکر  بےہوش  ہو کر گرگئے تھے جسے نزدیک کے اسپتال الشفاء میں لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا ۔نوٹ ۔یو این اے نیوز تمام قارئین سے اپیل کرتا اپنے اپنے علاقوں میں آمن بنائے رکھیں  اور افواہوں پر ہرگز دھیان نہ دیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad