تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

مودی کے پاس شہریت کا کوئی ثبوت نہیں پھر بھی پیدائشی طور پر ہندوستانی ہیں،آر ٹی آئی میں ہوا خلاصہ۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز2مارچ 2020)وزیراعظم نریندر مودی کی شہریت کے بارے میں سوال کرنے والے ایک ہندوستانی شہری کی طرف سے دائر آر ٹی آئی کے جواب میں پی ایم او (وزیراعظم آفس) نے جواب دیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس شہریت کا کوئی ثبوت نہیں ہے کیوں کہ پیدائشی طور پر ایک ہندوستانی شہری ہے۔ جب سے مرکز میں بی جے پی حکومت نے شہریت ترمی ایکٹ منظور کیا ہے اس سے پہلے اور بعد سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور ملک کا ہر شہری پریشان ہے کہ اپنی شہریت کیسے ثابت کرے۔ سبھاونکر سرکار نامی شخص نے 17جنوری2020 کو ہند وستان کے وزیراعظم نریندر مودی کا شہریت کا سرٹیفکیٹ مانگنے کے لئے آر ٹی آئی داخل کی تھی۔

 ان کی آرٹی آئی کے جواب میں پی ایم او کے سکریٹری پروین کمار نے لکھا وزیر اعظم شری نریندر مودی شہریت ایکٹ 1955ءکے سیکشن 3 کے تحت پیدائشی طور پر ہندوستان کے شہری ہیں اور اس طرح کہ ان کے شہریت ہونے کے سوال کے طور پر جو سرٹیفیکیشن رجسٹریشن کے ذریعہ شہریت کے لئے ہے وہ موجود نہیں ہیں۔ ہندوستان کے شہری شہریت کے معاملے پر پریشان ہیں، یہاں تک کہ پی ایم او وزیراعظم نریندر مودی کے شہریت کا سرٹیفکیٹ دکھانے میں ناکام ہے۔

روزنامہ انقلاب

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad