تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی انوکھی مثال

محمد یونس نئی دہلی
مکرمی:بنگلورو کے راجہ جی نگری میں رہنے والے صدام حسین پاس ہی کے ایک رام مندر کی تین سال سے دیکھ بھال کر رہے ہیں۔مندر میں آنے والے ہزاروں بھکت صدام حسین کی بے لوث خدمت اور اسلام کے امن و شانتی,بھائ چارہ کی زبان کی تعریف کرتے ہیں۔

مندر کے رکھ رکھائو اور مندر سے ہر سال نکلنے والی یاترا کی دیکھ بھال بھی صدام حسین کرتے ہیں۔حسین مندر کمیٹی میں بھی ہیں اور مندر کی بلڈنگ و سارے سازوسامان کی بھی دیکھ بھال کرتے ہیں۔حسین کی بے لوث خدمات ملک میں ہندو۔مسلم ایکتا کی بہت بڑی مثال ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad