تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

انجینئر محمد آصف رضا ہمراہ شعیلہ پروین رشتہ ازداج سے منسلک

دربھنگہ(یواین اے نیوز 25مارچ2020)شہر دربھنگہ کے محلہ کٹرہیا پوکھروارڈ نمبر 17 کے مشہور سماجی کارکن محمد قاسم کے صاحبزادہ انجینئر محمد آصف رضا ہمراہ شعیلہ پروین بنت محمد نثار سب انسپکٹر بہار پولس مقام چک نور روڈ دھرم پور سمستی پور بفضلہ تعالیٰ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ نکاح کی تقریب گزشتہ 21مارچ کو ہوٹل ماں جگدمبا اتسو بھون کے احاطہ میں منعقد ہوئی۔ نکاح دارالقضاء امارت شرعیہ سمستی پور کے قاضی شریعت، حضرت مولانا صدام حسین نے پڑھایا اور نکاح کے موضوع پر دلنشیں انداز میں خطاب کیا۔ قاضی صدام نے کہا نکاح سنت رسول اور مذہب اسلام کا ایک مبارک عمل ہے۔ سب سے افضل شادی وہ ہے جو جہیز اور لین دین سے پاک ہو، اللہ نے ایسے شادیوں میں برکت رکھا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے آج جہیز کے خلاف مہم چلا شادی کو آسان بنایا جائے تاکہ ہر طبقہ خصوصاََ غریبوں اور مجبور کی بیٹی کی ڈولی اٹھ سکے۔ 

نکاح کی تقریب میں سمستی پور کے ایم ایل اے اختر الاسلام شاہین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور نو عروس جوڑے کو مبارک باد پیش کی۔وہیں محلہ کٹر ہیا پوکھر واقع قاسم ہاؤس میں دیر شب ایک پر تکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام ہوا جس میں شہر کے دانشوران و معزز لوگوں کی شرکت ہوئی۔ آصف رضا کے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو نے پر کانگریس کے قدآور لیڈر و سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد، سابق مرکزی وزیر تعلیم محمد علی اشرف فاطمی، راجیہ سبھا کے رکن و راجد کے قومی ترجمان پروفیسر منوج کمار جھا، راجد یوتھ ونگ کے ریاستی صدر قاری صہیب، جوکی ہاٹ کے ایم ایل اے شاہنواز عالم، ضلع پریشد ارریہ کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم، وارڈ کاؤنسلر سوہن یادو، صحافی محمد عارف اقبال، محمد قیس عالم قریشی باڑھ، ڈاکٹر عبد المتین قاسمی، ڈاکٹر منصور خوشتر، محمد قیس عالم نگرہ، محمد جاوید پٹنہ، محمد رونق بہار شریف، محمد مشتاق احمد، محمد وصی احمد، محمد رضی احمد، محمد افروز عالم منا، محمد ارشاد عالم باڑھ، محمد دانش اقبال وغیر ہ نے مبارک باد پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad