تازہ ترین

جمعہ، 27 مارچ، 2020

جونپور پولیس نے لاک ڈاؤن کے چلتے کیا ایسا کام جسکی ہورہی ہے ضلع بھر میں خوب تعریف

جونپور(یو این اے نیوز 27 مارچ 2020)  شاہ گنج تحصیل حلقہ کے کھیتاسرائے تھانہ کی پولیس نے کورونا وائرس کے بڑھ رہے انفیکشن کو روکنے کےلئے ملک بھر میں لگے  لاک ڈاؤن کے چلتے آج نگر پنچایت کھیتاسرائے میں غریبوں کے لئے مسیحا بنی ہوئی ہے۔کھیتاسرائے پولیس جھگی جھونپڑیوں میں رہ رہے غریبوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کیۓ ۔اس دوران لوگوں کو وبائی بیماری سے بچنے کے لئے طریقہ بھی بتایا ۔اور درخواست کی لوگ لاک ڈاؤن کا پورا پورا خیال کریں ۔اور اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں ۔بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

اور اپنے اہل خانہ کی خود حفاظت کریں ۔اواضح رہے ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 724سے تجاوز کرگئی ۔وہیں اس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔کورونا انفیکشن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر چار افراد کی موت ہوئی ہے مرکزی وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور 724 کورونا مثبت واقعات کاپتہ چلا ہے۔جن میں سے اسوقت 657مریض زیر علاج ہیں اور 67 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔واضح رہے اب تک ضلع (جونپور ) میں  کورونا کا ایک مریض پایا گیا ہے جسکا ابھی علاج چل رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad