تازہ ترین

منگل، 19 مئی، 2020

ایثار وہمدردی کی خصوصی نعمت اللہ کے خاص خزانہ سے اہل ایماں کو عطا ہوئی/محمد ابراج منصوری نے لاکھوں روپیہ سے پانچ سوگھروں کو مالی تعاون پیش کیا

بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز19مئی2020)اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر احسان ہے،کہ اس نے امت مسلمہ کا دل کلمہ طیبہ کی نسبت پر بہت سخی بنا یا ہے،اللہ نے خدمت کا جذبہ امت مسلمہ میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔انسانی جذبہ سے شر سار ہو کر امت مسلمہ کے اہل ثروت افراد فراخ دلی کے ساتھ لوگوں کی مالی اعانت (مدد) کر رہے ہیں،جو قابل رشک ہے۔شاید ہی کسی اور قوم میں ایسا جذبہ ہو،جو امت مسلمہ کو اللہ نے خاص عطا کیا ہے۔ایسے حالات میں جبکہ ملک میں کورونا وائرس کی زد میں نفسی نفسی کا عالم ہے،کوئی کسی کو اپنے ہاتھوں سے پانی پلا نا بھی گوارہ نہیں کر رہا ہے،وہ اپنی دولت کو دبائے بیٹھا ہے یہ سوچ کر کہ نہ جانے کب تک ملک میں لاک ڈاؤن نافذرہے،ایسے ہی لوگ دولت کو ہی سب کچھ سمجھ لیتے ہیں،مگر مسلمانوں میں اکثر لو گ دلوت کو صرف خدا کی ایک نعمت اور اسی کی ملکیت سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ دولت آج ہمارے پاس ہےکل کسی اور کے پاس ہو گی۔یہی وہ قوم ہے جو صرف اللہ پر بھروسہ کرتی ہے،اپنی موت اور زندگی کا مالک صرف خدا کو گردانتی ہے،

یہی وہ قوم ہے جو مر نے کے بعد اللہ کے حضور حاضر ہو نے پرایمان و یقین رکھتی ہے،اور جانتی ہے کہ جو دولت یہاں اللہ کے نام پر ضرورت مندوں میں تقسیم کی جائیگی،اس کا بدل اللہ تعالیٰ ضرورعطا ء فرمائیں گے۔ یہی وہ قوم ہے جو ان حالات میں بھی بغیر کسی امتیاز کے ہر اعتبار سے سب کی مدد کر رہی ہے۔انہی دریا دل لوگوں میں ایک نام ہمارے قصبہ بھوگاؤں کے معروف لہسن کے تاجر محمد ابراج منصوری (مقیم حال حیدر آباد) ہیں،جو اپنے ابائی وطن سے کموبیش دو ہزار کلو میٹر دور  ہو نے کے با وجود  اپنے ابائی وطن کے ضرورت مندوں  کے لئے اپنی فراخ دلی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے،اس عید کے موقعہ پر ایسے پانچ سو گھرا نے کوجو مالی اعتبار سے نہایت کمزور ہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے ذریعہ معاش(مزدوری) سے بھی ہاتھ دھوئے بیٹھے اپنے اپنے گھروں میں محصور ہیں(اور عید جیسا قومی تیو ہار بھی  تیزی سے قدم بڑھاتا ہوا قریب آتا جارہا ہے)ایسے بے بس اور ضرورت مندوں کو نشان زد کرکے بڑی ہی خاموشی کے ساتھ اللہ کی خوشنودی اور اس کی رضامندی شامل حال کر تے ہوئے

 ایک ایک لفافہ پہنچا نے کا کام کیا ہے۔ محمد ابراج منصوری نے صرف امت مسلمہ کے ساتھ ہی فراخ دلی سے کام نہیں لیا، بلکہ ملک میں پھیلے کورونا وائرس کے خطرات سے ہم سب کو باخبر رکھنے والے صحافیوں،اور کورونا وائرس کے خطرات سے ہم سب کو دور رکھنے والے پولس افسران و پولس اہلکاروں کو بھی آج نگر پنچایت بھوگاؤں کے آڈیٹوریم میں اعزاز سے نوازہ،جس میں ایس ڈی ایم بھوگاؤں سدھیر کمار،ڈی،ایس پی،پریانک جین،نگر پنچایت ایگزیکٹیو افسر کے علاوہ صفائی اہلکاروں کو بھی اعزاز سے نوازہ اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔محمد ابراجمنصور کے اس اقتدامام پر ہر طرف تعریف کی جارہی ہے۔ واضح کر دوں یہ پروگرام محمدابراج کی موجودگی میں نہیں ہوا،بلکہ قصبہ میں ان کی نمائندگی سماجی کارکن اکبر قریشی نے کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad