تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

جونپور میں کرکٹ کھیل کو لیکر دو فریقوں میں جم کر مارپیٹ کئی زخمی

جونپور ،ظفرآباد (یو این اے نیوز 11مئی 2020)اتوار کی صبح کرتا پور گاؤں میں اتوار کی صبح  کرکٹ  کے کھیل میں لڑکوں میں ہوئے تنازعہ میں بڑوں کے کود جانے سے ہوئی زبردست مارپیٹ میں  دونوں طرف سے سات افراد شدید طور پرزخمی ہوگئے،پولیس نے سبھی کو ضلع صدر اسپتال میں داخل کرایا ہے۔مذکورہ گاؤں کے کچھ لڑکے آپس میں کرکٹ میچ کھیل رہے تھے۔اسی دوران ، انل اور روی کے بیچ  میچ میں ہوئی کہا سنی کو لیکر  گالی گلوج اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی

اس مار پیٹ کی  خبر سنتے ہی دونوں فریقین کے لوگ  پہنچ گئے اور دونوں طرف خوب لاٹھی ڈنڈے چلے  انل کمار ، شیام کنہیا ، اندرکال، منی دیوی ، روی کمار ، لالہ اور مہاجن رام شدید زخمی ہوگئے ، گاؤں والوں کی اطلاع پر موقع پرپہنچی پولیس نے  ایمبولینس بلا کر  زخمیوں کو ضلع صدر اسپتال بھیج دیا۔  پولیس آفیسر مدن لال نے بتایا کہ دونوں طرف سے تحریر دی گئی ہے۔  تحقیقات کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad