تازہ ترین

منگل، 5 مئی، 2020

مین پوری میں پہلی کورونا وائرس سے متاثر شخص کی علاج کے دوران موت واقع

ایس پی اجے کمار پانڈے کی لوگوں سے دردمندانہ اپیل گھر سے باہر نہ نکلیں 
مین پوری/حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 5مئی2020)علاج کے دوران سیفئی میڈیکل کالج میں کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کی موت کے بعد ضلع انتظامیہ نے ضلع میں سخت انتظامات کر دئے ہیں ۔نوودیہ اسکول (جو فی الحال طبی مرکز ہے)میں آنے جانے والوں پر پینی نظر رکھنا شروع کر دیہے ۔مین پوری شہر کے محلہ پنجابی کالونی میں ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر تھا جس کی موت سیفئی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران ہو گئی ،ضلع انتظامیہ آناً فاناً میں پورا علاقہ سیل کر دیا ہے ۔ایک ایک شخص کی اسکریننگ کی جارہی ہے ۔کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی بالکل اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔فوت شدہ شخص کے اہل خانہ کو کوارنٹین کے لئے نوودیہ اسکول لایا گیا ہے،جن کو نہاےت طبی عملہ نے حفاظتی بندو بست میں رکھا ہے ۔مین پو ری ضلع میں کورونا وائرس سے یہ پہلی موت واقع ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ میں کافی بیچینی پائی جارہی ہے ،کل تک یہ ضلع کورونا وائرس سے مکمل طور پر محفوظ تھا ۔لیکن آج ایک موت واقع ہوجا نے سے ضلع کے لوگوں میں کچھ خوف سا دیکھا گیا ۔جبکہ ضلع انتظامیہ مسلسل یہ اعلان کر رہا ہے کہ گھبرا نے کی ضرورت نہیں ہے ،صرف یہ احتیاطی تدبیر کریں کہ اپنے اپنے گھروں سے باہرنہ نکلیں۔

اس کے با وجود لوگوں میں اب خوف سا نظر آنے لگا ہے ۔بہر حال متوفیہ کے گھر سے لائے گئے تین افراد کے لعاب کے نمو نے لیکر طبی جانچ کے لئے بھیج دئے گئے ہیں ۔ اس حادثہ کے بعد پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے نے فون نمبر 05672240251 یا05672234308 تشہیر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ کسی طرح کی جسمانی تکلیف کو نہ چھپائیں ،کورونا وائرس کی ابتدائی علامات عام ہیں، جیسے کھانسی، نزلہ، تیز بخار، اسہال وغیرہ۔ جب ایسی علامات پائی جائیں تو اس کو ہر گز نہ چھپائیں ،ورنہ آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے لئے مہلک ثابت ہو سکتا ہے ،مزید انہو نے یہ بھی کہا کہ گھبرائیں بھی نہیں اور چھپائیں بھی نہیں ۔انہو نے کہا کہ لوگ ابھی بھی اگر بیدار نہ ہوئے تو انجام بہتر نہیں ہوگا ۔مزکورہ کسی تکلیف پر طبی معائنہ کر وائیں ۔ اس سے نہ صرف مریض کی جان بچ جائے گی بلکہ اس کے کنبے کی مہلک وائرس سے حفاظت بھی ہوگی۔ نیزیہ کہ یہ مہلک بیماری دوسروں میں بھی نہیں پھیلے گی۔اجے کمار پانڈے نے کہا کہ اس اپیل کو سنجید گی سے لیں۔

1 تبصرہ:

Post Top Ad