تازہ ترین

ہفتہ، 20 جون، 2020

شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے میٹنگ کا انعقاد

جونپور،حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 20جون 2020) محمد حسن پی جی کالج کی نیشنل سروس اسکیم کے تحت کالج آڈیٹوریم میں گلوان میں شہید ویر سپوتوں کے اعزاز میں خراج تحسین میٹنگ منعقد ہو ئی۔ پروگرام کی صدارت کر رہے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ ہندستان کی فوج نے جس بہادری اور جرات کے ساتھ گلوان میں چینی فوجیوں کو ٹکر دیا ہے ہم ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ہم امید کر تے ہیں کہ وزیر اعظم اپنی فوج اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آگے آئیں گے اور ملک کی فوج کو نئے موثر ہتھیاروں سے لیس کرکے اس سطح تک پہنچانے کی کوشش کریں تاکہ چین جیسا ملک دھوکہ دینے کی ہمت نہ کر سکے۔انھوں نے کہا کہ فوج کا حوصلہ بڑھے گا اور ہماری مضبوط فوج دشمن کو موزوں جواب دینے کے لئے کام کرے گی۔

 ان شہدا کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ضلع نوڈل افسر ڈاکٹر اجے وکرم سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوج جنگی مہارت اور جرات کے معاملات میں چینی فوج سے بہت آگے ہے اور یہاں تک کہ اگر کسی صورت میں جنگ ہوتی ہے تو مساوات کی جنگ ہوگی اور شاید تائیوان، تبت، ہانگ کانگ کی آزادی بھی اسی تنازعہ کا نتیجہ ہوگا۔ اس موقع پر سینئر پروگرام افسر ڈاکٹر سنتوش پانڈے، ڈاکٹر قمر الدین شیخ، اودھیش موریہ، ڈاکٹر ادے پرکاش سنگھ، راج موہن استھانہ، انوراگ سنگھ، ستیم موریہ، احمد عباس خان، انل، محمد یوسف، محمد عامر وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad