تازہ ترین

جمعرات، 6 اگست، 2020

الہ آباد کے محمد معاذ اختر نے یو پی ایس سی میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ۔

الہ آباد:مشتاق عامر(یو این اے نیوز 6اگست 2020) معاذ اختر نے یہ کامیابی پی سی ایس افسر رہتے ہوئے حاصل کی ہے۔شہر کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے معاذ اختر نے الہ آباد انجینیرنگ  کالج سے بی ٹیک بھی کیا اور مسلسل تین بارکی نا کامیوں کے بعد اس بار یو پی ایس  سی میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ معاذ اختر کی اس کامیابی سے ان کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں میں جشن کا ماحول ہے ۔معاذ اختر کی تعلیمی جدوجہد کامیابی اور ناکامی کی دلچسپ داستان ہے۔

 محمد معاذ اختر نے اپنی کامیابی کے جھنڈے سن دو ہزار پندرہ میں ہی گاڑ دئے تھے جب کم عمر کے ہونے کے باوجود انہوں نے یو پی  پی سی ایس میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پی سی ایس میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد معاذ اختر کی  تقرری الہ آباد ہائی کورٹ میں ریویو افسر کے عہدے پر کی گئی تھی۔ اسی عہدے پر اس وقت معاذ اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔ لیکن معاذ اختر کا دیرینہ خواب تو آئی اے ایس افسر بننے کا تھا۔ آئی اے ایس کے امتحانات میں تین بار کی ناکامیوں کے بعد آخر کار اس بار ان کو اپنی منزل مل ہی گئی۔معاذ اختر کو ملی اس کامیابی پر ان کے گھر والے اور محلے کے افراد نہایت خوش ہیں۔

 علاقے کے لوگ معاذ اختر کو مبارک بعد دینے کے لئے ان کے گھر پہنچ رہے ہیں ۔ خاص طور سے معاذ اختر کے والدین اپنے اس ہونہار بیٹے کی کامیابی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ ان  کے والد نعیم اختر کا کہنا ہے کہ معاذ اختر کی کامیابی میں لوگوں کی دعاؤں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ نعیم اختر کا کہنا ہے کہ یہ سب خدا کے رحم و کرم  کا نتیجہ ہے ۔ گرچہ محمد معاذ اختر کو یو پی ایس سی  میں ۵۲۹؍ ویں رینک حاصل ہوا ہے ۔ تاہم  معاذ اختر کا تعلیمی ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ معاذ کا سائنس ، انجینیرنگ ،  تاریخ اور ادب  جیسے مضامین پر بھی  گہرا مطالعہ ہے ۔ معاذ کا کہنا ہے کہ سول سروسیز کی تیاری کرنے  والے نوجوانوں کو  محنت اور تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ کیوں کہ عزم اور  محنت  ہی انسان کو بلندیوں پر لے جاتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad