تازہ ترین

اتوار، 27 ستمبر، 2020

اعظم گڑھ میں دن دھاڑے بزرگ کا گولی مار کر قتل ۔پولیس کا کلکتہ میں مقیم دونوں بیٹوں پر شک!

اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 27ستمبر 2020) اترپردیش کے اعظم گڑھ  ضلع میں اتوار کےروز دن کے اجالے میں ایک  بزرگ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ قتل کا شک اس کے بیٹوں پر جارہا ہے. پولیس کئی لوگوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے.ترواں تھانہ حلقہ کے مولانی پور میں سرے راہ جس  بزرگ سرخج یادو کا قتل ہوا ہے ۔

اس نے چند دن پہلے تقریبا ایک بیگھہ کھیت فروخت کیا تھا. وہ اپنے سب سے بڑے بیٹے کے لڑکے  کے ساتھ الگ رہتا تھا۔ کولکتہ میں اس کے دو لڑکے مقیم ہیں وہیں پر نوکری کرتے ہیں۔ بتایا جارہا ہیکہ اسکی اپنے دونوں لڑکوں سے  تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔ پولیس کو بھی شک ہے کہ قتل کی کہانی گھر کے ارد گرد گھوم رہی ہے. اسی لئے حراست میں لئے گئے بہت سے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے. مقتول سرخج یادو کے دو بیٹے لال جی اور لال بہاری  ہیں.


 کولکتہ میں  دونوں کام کرتے ہیں. پہلے سر خج  اپنے سب سے بڑے بیٹے کے ساتھ رہتا تھا، لیکن اسکے ساتھ تعلقات صحیح نہ ہونے پر،الگ رہ رہے اپنے بڑے بیٹے کے لڑکے   سنتوش یادو کے ساتھ رہ رہا تھا۔گاؤں والے کے مطابق سرخج ایک ماہ قبل ایک بیگھہ زمین کسی کو فروخت کیا تھا. اسکا پیسہ شنتوش کو ہی ملنے والا تھا۔ اس کو لیکر بھی آپسی ناراضگی چل رہی تھی،واضح رہے اس قتل کو تھانے سے محض دو کلو میٹر کی دوری  پر دن کے اجالے میں انجام دیا گیا ہے 

۔پولیس کا ماننا ہیکہ اس قتل کے پیچھے گھر کے کچھ لوگوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے جلد ہی اس پورے معاملے کا خلاصہ کردیا جائے گا۔  معلومات کے مطابق، ترواں پولیس اسٹیشن حلقہ کے مولانی پور گاؤں رہائشی سرخج  (68) بیٹا متوفی سیوراج یادو۔ کا پرمانپور پلہنامارگ پر مکان ہے  تقریبا 12.30 بجے دوپہر میں، وہ کھانا کھا کر گھر سے لگے کٹرین میں سویا ہواتھا. اسی بیچ موٹر سائیکل سوار   دو بدمعاشوں نے وہاں پہنچ کر  گھر کو دیکھنے لگے۔پوتے نے نوجوان کو سے کہا یہاں کیوں کھڑے ہو اس پر بدمعاشوں نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اسے اندر جانے کی دھمکی دی اسکے بعد کٹرین میں سورہے بزرگ کو نشانہ بناکر دو گولی ماری ۔دھمکی دیتے ہوئے بائیک سے پلہنا کی طرف سے فرار ہوگئے۔بزرگ کی موقع ہی پر موت ہوگئی۔ 


  دن دھاڑے قتل کی خبر بجلی کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی علاقائی پولیس کے ساتھ سی او  لال گنج  اور ایس پی سدھیر کمار سنگھ بھی حادثے کی جگہ پہنچ گئے. واقعہ کے تعلق ہر طرح کی ، تحقیقات میں پولیس جٹ گئی ہے لاش  کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ آس پاس لگے  سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کیا جارہا ہے. فی الحال  پولیس کو شک ہیکہ گھر کے آس پاس ہی قتل کا راز چھپا ہے ۔لوگوں سے پوچھ گچھ چل رہی ہے ۔ایس پی  سدھیر  کمار نے کہا کہ بہت  جلد ہی معاملے کا خلاصہ کردیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad