تازہ ترین

منگل، 13 اکتوبر، 2020

نوجوان پر چھیڑ چھاڑ کا الزام کوتوالی میں شکایت درج

دیوبند.دانیال خان(یو این اے نیوز 13اکتوبر 2020) بائک سوار نامعلوم نوجوان نے سرے عام ایک خاتون کے ساتھ فحش حرکات کرتے ہوئے دو مرتبہ چھیڑ چھاڑ کی خاتون کے شور شرابہ کرنے پر محلہ کے لوگوں کو آتا ہوا دیکھ ملزم نوجوان فرار ہو گیا۔متاثرہ خاتون کے شوہر نے ملزم نوجوان کے خلاف کوتوالی میں تحریر دیکر قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا ہے۔کوتوالی میں دی گئی تحریر میں محلہ کائستھ واڑہ کے رہنے والے ایک شخص نے بتایا



کہ اسکی اہلیہ دو دیگر رشتہ دار خواتین کے ساتھ تلہیڈی چنگی پر واقع اپنے مامو کے گھر سے اپنے گھر محلہ کائستھ واڑہ آ رہی تھی،راستہ میں بائک سوار ایک نوجوان نے بائک روک کر اسکی اہلیہ کے ساتھ فحش حرکات کرتے ہوئے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی شور شرابہ کرنے پر لوگوں کو آتا ہوا دیکھ ملزم نوجوان وہاں سے فرار ہو گیا


 الزام ہے کہ کچھ فاصلہ کے بعد مشرانی حویلی کے پاس مزکورہ بائک سوار نوجوان نے پھر سے اسکی اہلیہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جب اسکی اہلیہ نے شور مچایا تو بائک سوار نوجوان وہاں سے فرار ہو گیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ بائک سوار نوجوان کو نہیں جانتی ہے لیکن سامنے آنے پر پہچان سکتی ہے،تحریر کی بنیاد پر پولیس نے ملزم نوجوان کی تلاش میں چھیڑ چھاڑ  والی جگہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیج کی جانچ شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad