تازہ ترین

منگل، 13 اکتوبر، 2020

وقف جائداد پر مارکٹ بناکر کروڑوں روپئے خورد بورد کرنے کا الزام

دیوبند.دانیال خان(یو این اے نیوز 13اکتوبر 2020) شہر کے محلہ ٹاکان کے رہنے والے سکندر نے دیوبند میں واقع وقف جائداد پر مارکٹ بناکر کروڑوں روپئے خورد بورد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شہر کے ہی ایک میاں بیوی سمیت چھ لوگوں کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ اعلی افسران سے کیا ہے\


۔سکندر نے بتایا کہ محلہ ٹاکان میں وقف جائداد ہے جس کی مالکن بی جان خاتون نے سال 1927میں مزکورہ جائداد کو رجسٹری کر وقف کر دیا تھا بعد ازاں تنازع کے سبب 1977میں اس جائداد پر مقدمہ کر دیا گیا تھا 



اورجنوری2008میں ہائی کورٹ نے مزکورہ جائداد کو وقف بورڈ کی جائداد مانا تھا،الزام ہے کہ مزکورہ جائداد پر بغیر نقشہ منظور کرائے دوکانیں تعمیر کرا کر فروخت کر دی گئی اور کروڑوں روپے غیر قانونی طریقہ سے کما لئے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad