تازہ ترین

جمعرات، 14 جنوری، 2021

جونپور: مشن شکتی کے تحت طالبات و خواتین کو خود کفیل بنانے کی بیداری مہم پروگرام کا انعقاد!

 جون پور ۔اجود قاسمی ۔(یو این اے نیوز 14 جنوری 2021)طالبات اور خواتین کوخود کفیل اور مضبوط بنتے ہوئے ہر کام کو کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔



ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں بلاک کرنجا کلا میں "مشن شکتی" کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔


اس سلسلے میں پروگرام کی آرگنائزر و خواتین شکتی مرکز کی افسر نیتا ورما نے خواتین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے اندر مثبت سوچ ہوئی تو تمام کام ممکن ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ طالبات اور خواتین کو اپنے اندر مضبوط جذبہ رکھتے ہوئے ہر کام کو کرنے کے لیے کے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔




خواتین شکتی مرکز کی ضلعی کوآرڈینیٹر پرتبھا سنگھ ببیتا نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خواتین کی حفاظت کے لئے متعدد ٹول فری نمبرات جاری کئے ہیں۔ 1090، 181، 112، 1098 وغیرہ نمبرات کے ذریعے سے خواتین اپنے مختلف مسائل کو حل کرسکتی ہیں۔


خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی اسکیمز کے سلسلے میں جیسے وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلا اسکیم، اسپانسرشپ اسکیم، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم،بیوہ پینشن وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad