تازہ ترین

جمعہ، 26 مئی، 2023

شیر میسور (ٹیپو سلطان)کی تلوار اربوں روپے میں نیلام

شیر میسور (ٹیپو سلطان)کی تلوار اربوں روپے میں نیلام

لندن: برطانیہ میں ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار تقریباً 5 ارب روپے میں نیلام کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 18ویں صدی کے بادشاہ ٹیپو سلطان کی تلوار کو 14 ملین پاؤنڈز میں فروخت کر دیا گیا۔ یہ تلوار میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی۔

ٹیپو سلطان کے چند ساتھیوں نے غداری کرتے ہوئے قتل کروانے میں برطانوی فوج کی مدد کی تھی۔

ٹیپو سلطان کی تلوار کو جب نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو انتظامیہ کو امید نہ تھی کہ اس تلوار کی اتنی قیمت لگے گی۔ ٹیپو سلطان کی تلوار 14 ملین پاؤنڈز تقریباً 5 ارب روپے میں فروخت ہوئی۔


برطانوی نیلام گھر کے مطابق ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر پیش کی گئی تھی۔

ٹیپو سلطان نے 1782 اور 1799 کے درمیان جنوبی ہندوستان میں میسور کی سلطنت پر حکومت کی تھی۔ انہوں نے جس دلیری سے اپنی سلطنت کا دفاع کیا اس کی وجہ سے انہیں “میسور کا ٹائیگر” کا خطاب  دیا گیا۔ہم نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad