تازہ ترین

جمعرات، 14 ستمبر، 2023

تحقیقی مزاج کے فروغ میں سیمیناروں کااہم کردار ہوتا ہے /پروفیسر اقتدار محمد خان

بزم تحقیق،شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے ”مشیر الحق قومی سیمینار“کا انعقاد

نئی دہلی14 /ستمبر2023ء،”اسلامک اسٹڈیزعلوم انسانی کا ایک اہم حصہ ہے،یہ ہمیں اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ،تہذیب وثقافت اوراحوال سے روشناس کراتا ہے۔موجودہ زمانے میں بہت سی غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں اوران کا ازالہ علمی تحقیقات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔“ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈاکٹر سفیان احمد،لائبریرین،ذاکر حسین لائبریری،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی بزم تحقیق کی جانب سے منعقد”دوسرے مشیر الحق قومی سیمیناربرائے ریسرچ اسکالرس“ میں کیا۔بزم تحقیق کے مشیرڈاکٹر محمد خالد خان نے استقبالیہ کلمات میں معززمہمانوں کا تعارف کرایا اور سیمینار کے اغراض ومقاصدکی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کا بنیادی مقصد نئے طلبہ وطالبات کو میدانِ تحقیق کی طرف مائل کرنا اورانہیں اس کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور بزم تحقیق کے صدر پروفیسر اقتدار محمد خاں نے اپنے صدارتی کلمات میں فرمایا کہ ہم نے اس سیمینار کو پروفیسر مشیر الحق جیسی شخصیت کی طرف منسوب کیا ہے جن کا شمار دورِ جدید کے اجتہادی فکر رکھنے والے اہم مفکرین میں ہوتا ہے۔



ان کی خواہش تھی کہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے فارغین قدیم وجدید دونوں علوم کے ماہر ہوں اور وہ ان میں اپنی تحقیق وتصنیف سے نمایاں خدمات انجام دیں،مجھے قوی امیدہے کہ آپ ان کے خوابوں کی تکمیل کریں گے۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بزم تحقیق کے سکریٹری لعل چاند نے بزم تحقیق کی سالانہ سرگرمیوں کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔محمد حسان خان نے بزم تحقیق کے سالانہ میگزین ”ای جنرل آف اسلامک اسٹڈیز“ بہ موضوع ”تعلیم میں ہندوستانی مسلمانوں کی خدمات“کا تعارف پیش کیا،اسی دوران اس کا اجراء بھی عمل میں آیا۔نظامت کے فرائض شاہ اجمل فاروق ندوی نے انجام دیے اورمہمانوں کاشکریہ محمدمنور کمال اورتائید الاسلام نے ادا کیا۔سیمینار میں افتتاحی اور اختتامی نشستوں کے علاوہ چار علمی نشستوں کا انعقاد ڈاکٹرمحمد مشتاق،ڈاکٹر محمد ارشد،ڈاکٹر محمد عمرفاروق اور ڈاکٹرخورشیدآفاق کی زیرصدارت ہوا،جن میں ملک کی مختلف جامعات سے آئے ہوئے تیس سے زائدریسرچ اسکالرس نے مختلف موضوعات پر اپنے مقالات پیش کیے۔علمی نشستوں کی نظامت وسیم احمد،شکیل الرحمن،اقراء فاطمہ اورعروسہ قمرنے کی۔اختتامی نشست پروفیسر سید شاہدعلی،سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیزکی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں انہوں نے ریسرچ اسکالرس کو تحقیق وتصنیف کے اصول وضوابط سے واقف کراتے ہوئے فرمایا کہ تحقیق کے دوران بار بار سیکھنے اورغیر ضروری مباحث کونظرانداز کرنے کا عمل جاری رکھنا چاہیے،نیز انہیں مقالے کی تکمیل کے بعداس کا ناقدانہ جائزہ لیناچاہیے۔آخر میں شرکاء اوررضاکاروں کو سرٹیفکیٹ اورسیمینار کٹ سے نوازاگیا۔سیمینارمیں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے جملہ اساتذہ ڈاکٹر عبدالوارث خان، ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر انیس الرحمن، ڈاکٹر محمد اسامہ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں،ڈاکٹر محمد مسیح اللہ کے علاوہ بی اے،ایم اے اور ریسرچ اسکالرس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔سیمینار کو کام یاب بنانے میں سیف انور، محمدثاقب، ملک محمود،شفیع الرحمن خان، عبدالرازق، عبدالماجد رحمانی،محمداکرم،احمد صفی، محمد شہنواز،ابوسالم یحییٰ، نداپروین،امن عثمان،حنا اشرف، محمدمدبر،پریم ناتھ یادو اورعبداللہ محمود وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad