تازہ ترین

اتوار، 31 مارچ، 2024

روزہ داروں کو افطار کرانا نیکی کا کام ہے: مولانا وسیم شیروانی

روزہ داروں کو افطار کرانا نیکی کا کام ہے: مولانا وسیم شیروانی

 روز افطار کے دوران ملک میں امن و سکون کے لیے مانگی گئیں دعائیں

جونپور :اجود قاسمی (یو این اے نیوز 31مارچ 2024)شہر کے محلہ یحییٰ پور میں واقع سی ایم ایم انگلش اسکول میں ڈاکٹر محمد چاند باغوان ڈائریکٹر الفا ہیلتھ کیئر اسپتال کی طرف سے ایک عظیم الشان روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس روزہ افطار پارٹی کا اہتمام تمام لوگوں میں باہمی ہم آہنگی کا احساس پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا جس میں شہر کی مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ دونوں برادریوں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 


 جہاں سب نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور ایک ساتھ بیٹھ کر افطار پارٹی کا بھرپور لطف اٹھایا۔ اور آخر میں علاقے اور ملک کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعائیں مانگی گئیں۔


جمعیۃ علماء ہند کے ضلع صدر مولانا وسیم احمد شیروانی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کو افطار کروانا بہت ہی نیک عمل سمجھا جاتا ہے اور اس نیک عمل سے اللہ اپنے بندوں سے خوش ہوتا ہے۔  روزہ افطار پارٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر محمد چاند باغوان نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی روزہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد باہمی اتحاد و اتفاق کو مضبوط کرنا ہے۔  انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی بلا تفریق شرکت کرتے ہیں اور متحد ہوکر افطار کرتے ہیں۔


اس موقع پر حاجی توفیق، ڈاکٹر سرفراز خان، انوارالحق گڈو، الماس صدیقی، نکھلیش سنگھ، ڈاکٹر عرشی خان، ڈاکٹر اریب الزمان، سہیل احمد، سنجیو یادو، قاضی فیض احمد، عارف حبیب خان، ذیشان رائین،ڈاکٹر ابو فیصل،ڈاکٹر معین خان،ڈاکٹر عظمت،ڈاکٹر فیصل،ڈاکٹر سعید اختر،قلندر بند،مفتی عبد الرحمٰن قاسمی سمیت بڑی تعداد میں روزہ دار موجود رہے، آخر میں حاجی توفیق نے تمام لوگوں سے اظہار تشکر کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad