تازہ ترین

ہفتہ، 6 اپریل، 2024

جونپور میں الوداع جمعہ کی نماز میں لاکھوں لوگوں نے ملک کی سلامتی کے لیے کی دعا

جونپور میں الوداع جمعہ کی نماز میں لاکھوں لوگوں نے ملک کی سلامتی کے لیے کی دعا 
 جونپور۔ اسماعیل عمران  (یو این اے نیوز 6 اپریل  2024)شہر  اور ضلع کے اکثر مواضعات  میں پور جوش وخروش کے ساتھ لاکھوں لوگوں نے الوداع جمعہ کی نماز ادا کی ۔

 یہاں کے  اماموں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کی۔  ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اور پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح  مستعد رہی۔ زیادہ تر نمازی اول آذان کے وقت مسجدوں میں داخل ہوتے نظر ائے ، اس دوران پیرا ملٹری فورس،  پولیس فورس اور پی اے سی بھی موجود رہی ۔


 ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع ایک اندازے کے مطابق بڑی مسجد میں دس ہزار لوگوں نے نماز ادا کی وہیں پر شیعہ جامع مسجد میں شیعہ برادری کے تقریباً پانچ ہزار افراد نے نماز ادا کی۔  اس کے علاوہ شاہی اٹالہ مسجد میں 5 ہزار،  شاہی پل میں واقع شیر کی مسجد میں ایک ہزار، مدرسہ حسینہ میں واقع مدینہ مسجد میں ایک ہزار، لال دروازہ پرانی بازار میں ایک ہزار مسلمانوں نے نماز ادا کی۔  اسی طرح شاہ گنج تحصیل ۔کراکت ۔مچھلی شہر ودیگر تحصیلوں کی مساجد میں لاکھوں نمازیوں نے بھی الوداع جمعہ کی نماز ادا کی ۔ 

 اس دوران ڈی ایم رویندر کمار منڈا  اور ایس پی ڈاکٹر۔  اجے پال شرما بھی گشت کرتے رہے۔


شاہ گنج تحصیل کے مواضعات میں سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شیلیندر کمار اور حقلہ آفیسر اجیت سنگھ چوہان جمعہ کے دن  دوپہر سے ہی الوداع جمعہ کی نماز اور آنے والے عام انتخابات کے تعلق سے  شہر سمیت علاقوں کا دورہ کرتے رہے۔  لوگوں نے پر امن طریقے سے الوداع جمعہ کی نماز ادا کی۔  سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور حلقہ آفیسر صبرحد، ارند، بڑا گاؤں، اسرہٹہ، رفیع پور مانی کلاں  گورینی  وغیرہ جیسے گاؤں کا دورہ کرتے رہے۔


 کھیتا سرائے شہر اور دیہی علاقوں میں ماہ رمضان المبارک کے الوداع جمعہ کی نماز پر سکون ماحول ادا کی گئی۔  سب سے زیادہ ہجوم کھیتاسرائے کی شاہی جامع مسجد میں تھا۔  حافظ شفیق صاحب نے شاہی جامع مسجد میں نماز ادا کرائی ۔  مولانا حامد رضا نے نماز سے قبل خطبہ دیا۔ مانی کلاں کی جامعہ مسجد میں حافظ ریاض صاحب کے امامت میں ہزاروں لوگوں نے نماز ادا کی ۔بھڑکڑہاں کی جامع مسجد میں مولانا احمد عبید صاحب نے نماز جمعہ کی امامت کی ۔ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی کی مسجد میں قرب و جوار کے سیکڑوں افراد نے الوداع جمعہ کی نماز ادا کی۔


 منگرآبادشاہ پور: قصبہ میں  الوداع جمعہ کی نماز کو لیکر  پولیس شہر میں پوری طرح الرٹ رہی۔  احتیاطی تدابیر کے طور پر پولیس اہلکاروں کو نماز کے دوران مساجد میں تعینات کیا گیا تھا۔


وہیں پر ظفرہ باد علاقے کے مختلف مقامات پر الوداع جمعہ کی نمازیں پر سکون ماحول میں ادا کی گئیں۔  تھانہ انچارج سریندر ناتھ سنگھ  ظفرآباد ٹاؤن کے حاجی حرمین سمیت دیگر مساجد کا اپنے ہمراہیوں سمیت گشت کرتے رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad