تازہ ترین

پیر، 4 دسمبر، 2017

آپؐ کا اسوہ ہمارے لئے آئیڈیل اور نمونہ ہے اگر ہم آپؐ کے لائے ہوئے طریقے کو اپنائیں گے تو ہمیں عزت وبلندیاں ملیں گی،مولانا محمد شبلی بہرائچی


آپؐ کا اسوہ ہمارے لئے آئیڈیل اور نمونہ ہے اگر ہم آپؐ کے لائے ہوئے طریقے کو اپنائیں گے تو ہمیں عزت وبلندیاں ملیں گی،مولانا محمد شبلی بہرائچی
Image result for muhammad
کانپور(یواین اےنیوز4دسمبر2017)رحمۃ للعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ سیرت کو عام کرنے ، سماجی برائیوں کی اصلاح اور آپؐ کے اسوۂ حسنہ کو مشعل راہ بنا نے کے لئے جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے زیر نگرانی مجاہد اسلام ،خطیب الہند حضرت الحاج مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور ماہ ربیع الاول کو رحمت عالم مہینہ کے طور پر سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی منایا جارہا ہے جس کے تحت مسجد جان بدر اخلاق نگر گنگا پار میں جلسہ سیرت النبی ﷺ منعقد کیا گیا ۔ جلسہ کا آغاز حضرت مولانا قاری صلاح الدین مدرسہ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ کی تلاوت سے ہوا جب کہ نذرانہ عقیدت حافظ محمد اخلاق وحافظ محمد شعیب بلرامپوری نے پیش کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد شبلی بہرائچی نے کہا کہ حضور علیہ السلام رحمۃ للعالمین ہیں اللہ نے آپؐ کو ساری کائنات کے لئے رحمت بناکر مبعوث فرمایا حضور علیہ السلام کی سیرت ، آپؐ کا اسوہ ہمارے لئے آئیڈیل اور نمونہ ہے اگر ہم آپؐ کے لائے ہوئے طریقے کو اپنائیں گے تو ہمیں عزت وبلندیاں ملیں گی اور اگر ہم نے آپ ؐ کے طریقے اور آپ کے اسوہ کو چھوڑ دیا تو ذلت اور ناکامی ہمارا مقدر بن جائے گی۔مولانا شبلی نے حضرت حلیمہ سعدیہ کے واقعہ طرف کرتے ہوئے فرمایا کہ جب وہ عرب کے دستور کے مطابق بچہ کی تلاش میں نکلیں تو جس اونٹی پر آئی تھیں وہ بہت نحیف اور لاغر تھی لیکن جب آپ کو لیکر اس اونٹی پر سوار ہوئیں اور اس اونٹی کی نسبت آپؐ سے جڑی تو وہ اونٹی سب اونٹیوں سے زیادہ تیز رفتار اور طاقتور ہوگئی۔ حلیمہ سعدیہ کو جب تک نسبت آپؐ سے نہیں جڑی تھی اس وقت تک گھر کا جو حال تھا وہ قابل ذکر نہیں لیکن جب آپؐ حلیمہ سعدیہ کے گھر تشریف لائے تو گھر میں رحمتوں اور برکتوں کے خزینے امنڈپڑے ۔ آج بھی ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنی نسبت آپؐ سے جوڑیں تاکہ خداوند قدوس اپنی رحمتیں ہم پر نازل فرمائے۔ اس سے قبل مولانا محمد ثمین صاحب قاسمی کا مختصر خطاب ہوا جس میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔ مسجد فردوس موتی نگر جاجمؤ کے امام وخطیب حضرت مولانا محمد کوثر صاحب جامعی نے جلسہ کی نظامت کے فرائض انجام دئے۔ مسجد جان بدر کے امام مولانا محمد صدیق جامعی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد جمیل ، مولانا جہانگیر جامعی، مولانا مراد علی قاسمی، مولانا محمد عثمان قاسمی، حافظ محمد ممتاز ، حافظ محمد شاہد، حافظ ریاض الدین ،مولانا ریاض الدین جامعی ، دلارے بھائی، مقصود بھائی سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad