تازہ ترین

اتوار، 12 جنوری، 2020

شاہین باغ میں کانگریسی نیتا عمران پرتاب گڑھی کی نازیبا حرکت سے واپس لوٹنا پڑا دلت رہنما وامن مشرام اور انکے دوہزار ساتھیوں کو۔

دہلی(یواین اے نیوز 12جنوری2020)اطلاع کے مطابق جمعہ  کی رات یعنی دس تاریخ کو شاہین باغ مظاہرے میں دلت رہنما وامن مشرام اپنے دوہزار سے زائد ساتھیوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی،جہاں انکو خواتین سے خطاب بھی کرنا تھا مگر کانگریس نیتا و شاعر عمران پرتاب گڑھی کی وجہ سے انکو اور انکے ہزاروں ساتھیوں کو مایوس لوٹنا پڑا۔ملت ٹائم خبر کے مطابق رات کے تقریبا آٹھ بجے اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان عاصم وقار مظاہرین سے خطاب کررہے تھے اسی دوان وامن مشرام اسٹیج پر پہونچ گئے جنہیں انتظامیہ نے اسٹیج پر پہونچایا اور یہ پروگرام طے ہواکہ عاصم وقار کی تقریر مکمل ہونے کے بعدمحترمہ سمیہ نعمانی کی تقریر ہوگی۔

 اس کے بعد وامن مشرام مظاہرین سے خطاب کریں گے۔ اسی دوران اچانک وہاں مشہور شاعر عمران پرتاپ گڑھی پہونچ گئے اورمحترمہ سمیہ نعمانی کی تقریرمکمل ہوتے ہی انہوں نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر مائک اپنے ہاتھ میں لیکر شاعری شروع کردی۔ انتظامیہ نے سمجھانے کی کوشش کی ابھی وہ انتظارکریں کہ کیوں کہ بام سیف کے صدر وامن مشرام کا پروگرام پہلے سے طے ہے تاہم عمران پرتاب گڑھی نے اس پرکوئی توجہ نہیں دی اور اپنی شاعری شروع کردی عوام کے ایک طبقہ نے بھی ہاتھ لہرا کر عمران پرتاب گڑھی کی حمایت کردی۔ پوری صورت حال کو دیکھنے کے بعد وامن مشرام نے انتظامیہ سے کہاکہ کوئی بات نہیں ہے ،ہم ان کے بعد اپنی بات رکھیں گے لیکن معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب عمران پرتاپ گڑھی نے تقریبا پچاس منٹ سے زیادہ وقت لے لیا۔

اپ کو بتادیں کی دہلی کے شاہین باغ مظاہرہ میں معروف دلت رہنما اور بام سیف کے صدر وامن مشرام عوام سے خطاب کرنے کی غرض سے ہی شرکت کرنے آئے تھے۔جبکہ ان کے ساتھ تقریبا دو ہزار بام سیف کے کارکنان بھی موجود تھے،لیکن عمران پرتاپ گڑھی کے نازیبا رویہ کی وجہ سے وہ ناراض ہوکر واپس لوٹ گئے۔وامن مشرام کو خطاب کرنا تھا مگر عمران پڑتاب گڑھی نے بلا اجازت مائک پکڑلیا اور ایک گھنٹے تک شاعری سناتے رہے ۔ احتجاجی مظاہرے کو مشاعرہ گاہ بنادیا۔ بالآخر بام سیف کے لوگ غصہ ہوکر واپس لوٹ گئے! شاہین باغ انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود عمران نے مائک نہی چھوڑا۔ جبکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ وہ شاعری سناچکے ہیں ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران پڑتاب گڑھی کا آج کوئی پروگرام تھا ہی نہیں،انہوں نے زبردستی ایسا کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad